اسلام آباد: وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں محدود سطح تک اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈائز اشیاء کی قیمتوں پر نظرثانی کی سمری کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا ، گھی کی قیمتوں پر نظرثانی سے متعلق مختلف تجاویز پر بریفنگ دی گئی اور ای سی سی نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں محدود سطح تک اضافے کی منظوری دے دی جبکہ ای سی سی نے اوشئین شپنگ سروسز کو 5.8 لاکھ ڈالر فراہم کرنے کی منظوری بھی دے دی ،جرمن کمپنی کو اسٹیل ملز کے لئے کوئلے کی فراہمی کے بقایاجات کی مد میں ادائیگی کی جائے گی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) اجلاس میں آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر میں ٹیکسوں کے مسائل کے حل کیلئے قائم ذیلی کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی گئیں جبکہ اجلاس میں وزارت توانائی کی آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ادائیگیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی سمری پر غور کیا گیا اورسیکرٹری قانون کی سربراہی میں تجاویز کی تیاری کیلئے سب کمیٹی قائم کردی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) اجلاس میں بجلی بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی بھی منظوری دےدی گئی جبکہ زرعی شعبے کیلئے کورونا وباء کے تناظر میں وزیراعظم ریلیف پیکیج کی سبسڈی کی تقسیم بارے سمری بھی منظور کر لی گئی، اس کے ساتھ ساتھ ای سی سی نے نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس منصوبے کیلئے ساورن گارنٹی کی منظوری بھی دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) اجلاس میں سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کیلئے 55 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ،احساس پروگرام کی میڈیا مہم کے واجبات کی ادائیگی کیلئے وزارت اطلاعات کو 10.9 کروڑ کی ادائیگی اور سپیشل ٹیکنالوجی زونز کیلئے 20 کروڑ کے اجراء کی منظوری بھی دے دی گئی۔

سونا مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے مہنگا، نئی قیمت کیا ہو گئی؟
- 9 منٹ قبل

کُرم:دہشتگردوںکا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ، جوابی کارروائی میں 4 خارجی جہنم واصل،دو اہلکار شہید
- 19 گھنٹے قبل

لکی مروت : پولیس وین پر خود کش حملہ، ایک اہلکار شہید، متعدد زخمی ،ایک خارجی جہنم واصل
- چند سیکنڈ قبل

پاکستان میں افغان شہریوں کی جانب سے دہشت گردی پھیلانے کا منظم نیٹ ورک بےنقاب
- 32 منٹ قبل

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
- 16 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
- 28 منٹ قبل

خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز زیر غور
- ایک دن قبل

27 ویں آئینی ترمیم پر انسانی حقوق کمشنر کا بیان زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ کا ردعمل
- ایک دن قبل

پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل
سٹڈنی: دوران پروازدو طیارے آپس میں ٹکرا گئے،پائلٹ جاں بحق
- ایک دن قبل

چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا،وزیر دفاع
- ایک دن قبل

منشیات کی سمگلنگ پختونخوا حکومت کی زیرنگرانی ہوتی ہے جس کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے،عطا تارڑ
- ایک دن قبل








