جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

اس دورے کے دوران دوسرے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تاجکستان بزنس قوم کے پہلے اجالس کا افتتاح کریں گے ۔ 
پاکستان تاجکستان بزنس قوم کے پہلے اجالس کا افتتاح کریں گے ۔ 

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ، تاجکستان پہنچے پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال تاجک ہم منصب نے کیا ۔ 

دورے کے دوران وزیراعظم 20 شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور پاکستان تاجکستان بزنس قوم کے پہلے اجالس کا افتتاح کریں گے ۔ 

آرمی چیف سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی جی ایچ کیو میں ملاقات

وزیراعظم عمران خان تاجکستان کے صدر سے ملاقا ت کریں گے ۔ افغانستان میں جاری صورتحال پر بات چیت ہوگی ۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیراطلاعات فواد چوہدری ، علی زیدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف بھی وزیراعظم کے ساتھ دورے پر موجود ہیں ۔ 

وزیراعظم عمران خان کا دورہ تاجکستان کا شیڈول طے کر لیا گیا،ذرائع

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے روانگی سے قبل وزیراعظم کے دورہ تاجکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ دو حصوں پر محیط ہے پہلے حصے میں وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے 20 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

اس دورے کے دوران دوسرے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔ 

تاجکستان پر حملہ ہوا تو خاموش نہیں بیٹھیں گے ، روس کا اعلان

پاکستان

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا سیاست سے بریک کا اعلان

دو ماہ کے لیے وہ سیاست سے دور ہیں، اس کے بعد دیکھیں گے کہ سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے، شیخ رشید

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا سیاست سے بریک کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آج سے دو ماہ کے لیے وہ سیاست سے دور ہیں، اس کے بعد دیکھیں گے کہ سیاست کیا کروٹ بدلتی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف 44 کیسز ہیں جن میں سے 3 خارج کر دیے گئے ہیں۔ میرا کیس سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر بنایا گیا ہے، اگر سزا بنتی ہے تو دے دیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگایا گیا ہے کہ میں نے بلو رانی کا نام استعمال کیا ہے۔ بلاول بھٹو جب وزیر خارجہ تھے تب شکایت کرتے تو کیس کی بات تھی، میں نے کوئی غلیظ یا غلط زبان استعمال نہیں کی۔

شیخ رشید کاکہنا تھا کہ  نظیر بھٹو نے میرے خلاف کلاشنکوف کا ایک کیس کیا تھا جس میں مجھے 7 سال سزا ہوئی تھی اور اب میرے خلاف کل 44 کیسز ہیں جن میں سے 3 خارج کر دیئے گئے ہیں میری زندگی میں اس کا فیصلہ نہیں آسکتا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سے اپیل کروں گا کہ وہ اپنی چارپائی کے نیچے جھاڑو پھیرے۔ نواز شریف حکومت روٹیاں اور نالے چیک کرنے آئے ہیں، عوام صرف دو مہینے انتظار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان سے تعلق تھا اور ہے۔ سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروبار کے آغاز پر 700 سےزائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 
آج ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس ایک اور تاریخ رقم کرتے ہوئے 72 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی اسی طرح برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس نے کچھ ہی دیر کے بعد واپسی کا سفر شروع کر دیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور اس وقت 70 ہزار 901 پوائنٹس پر موجود ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی کا دورہ، مزار قائد پر حاضری

دورے میں وزیراعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی کا دورہ، مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے استقبال کیا۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری و دیگر بھی ساتھ موجود تھے۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کاروباری برادری کی معروف شخصیات اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وزیراعظم کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تجاویز لیں گے۔ 
دورے میں وزیراعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جن میں وزیراعظم صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll