Advertisement
تفریح

اداکار انیل کپور کے بارے میں مداح نے خوفناک انکشاف کردیا

انکے بارے میں عام طور پر کہاجاتا ہے کہ وہ شاید رات کو فریج میں سوتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر ستمبر 16 2021، 8:32 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اداکار انیل کپور کے بارے میں مداح نے خوفناک انکشاف کردیا

ممبئی :بالی ووڈ کے انتہائی منجھے ہوئے اداکار انیل کپور اداکاری میں کو ئی  ثانی نہیں رکھتے تاہم انکی وجہ شہرت اداکاری کے ساتھ ساتھ سدا بہار جوانی ہے وہ زندگی کی ساٹھ بہاریں دیکھنے کے باوجود کم عمر دکھاءی دیتے ہیں انکے بارے میں عام طور پر کہاجاتا ہے کہ وہ شاید رات کو فریج میں سوتے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار وی ویک ابراؤئے کو مداحوں کی جانب سے مشکل کا سامنا

جس کیوجہ سے وہ تروتازہ رہتے ہیں تاہم ان کے بارے میں انکے مداح نے اس وقت حیرت انگیز دعویٰ کیا جب انیل کپور ارباز خان کے شوپنچ  بائے  ارباز خان میں جلوہ گر ہوئے مداح نے خیال ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انیل کپور سدا جوان رہنے کی غرض سے سانپ کا خون پیتے ہیں ۔یہ سن کر انیل کپور نے ایک زوردار قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ 'کیا آپ لوگوں نے انہیں پیسے دے کر یہ سب کہلوایا ہے؟

خوبرو بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف مہلک وائرس کا شکار

واضح رہے بالی وڈ کی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے انیل کپور اس وقت 64 برس کے ہیں اور ان کی فٹنس کو مداح کافی سراہتے ہیں
 ۔

Advertisement