Advertisement

پی ایس ایل 6 : پشاورزلمی آج ملتان سلطانزسےٹکراؤ کیلئے تیار

کراچی : پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے پانچویں میچ میں آج ایک ہی میچ کھیلا جائے گا، جس میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 24th 2021, 3:08 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق   پی ایس ایل سیزن 6 میں  دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پشاور زلمی کی ٹیم  وہاب ریاض کی قیادت میں جبکہ ملتان سلطانز محمد رضوان کی کپتانی میں میدان میں اتریں گی ۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہارچکی ہیں ، پشاور زلمی کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے شکست سے دوچار کیا تھا ۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندر کی پہلی، کراچی کنگز کی دوسری اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کی ٹیم کی تیسری پوزیشن پر ہے۔

گزشتہ روز  پی ایس ایل سیزن 6 کا ایک میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں لاہور قلندرز نے  سنسنی خیز مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ لاہور قلندرز نے 179 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں پورا کرلیا۔محمد حفیظ 73، فخر زمان 82 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،  محمد حفیظ نے 33 گیندوں پر6 چھکوں کی مدد سے  73 رنز بنائے جبکہ  فخر زمان نے 52 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں تماشائیوں کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر نے  ایس او پیز جاری کردی  گئی ہیں۔ جس کے تحت اسٹیڈیم میں آنے والوں کو ایک میٹر کے فاصلےپر بیٹھنا ہوگا۔گراؤنڈ کے اندر اور باہر فیس ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ سپر لیگ میں چھ اسلام آباد یونائیٹڈ، دفاعی چیمپیئن کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔  سپر لیگ سیزن 6 کا  یہ ایونٹ دو مرحلوں میں کھیلا جائےگا۔ 20 فروری سے 7 مارچ تک میچز کراچی میں ہونگے۔ دس مارچ سے دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔کورونا وباء کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کراچی اور لاہور میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 21 hours ago
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 6 hours ago
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • an hour ago
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • a day ago
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 2 days ago
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 2 days ago
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 2 hours ago
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 hours ago
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 hours ago
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • a day ago
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • a day ago
Advertisement