جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

جرمنی نے پہلی خودکار ٹرین متعارف کروا دی

فرینکفرٹ: جرمنی نے پہلی بغیرڈرائیور کے چلنے والی ٹرین متعارف کروا دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جرمنی نے پہلی خودکار ٹرین متعارف کروا دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق جرمن ریل کمپنی ڈوئچے بان اور صنعتی گروپ سیمنز نے ہیمبرگ میں پہلی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی ٹرین متعارف کروا دی ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایسی چار ٹرینیں جرمنی کہ شمالی شہر کے ایس بان ریپڈ اربن ریل نیٹ سرک میں شامل ہوں گی اوردسمبرمیں مسافروں کو لیےجانے کا کام شروع کریں گی۔

سیمنز کےسی ای او رولینڈ کا کہنا تھا کہ 'ہم ریل ٹرانسپورٹ کوزیادہ ذہین بنارہےہیں'۔ 

انہوں نے کہا کہ خودکار ٹرینیں ’30 فیصد زیادہ مسافروں کو لے جا سکتی ہیں، وقت کی پابندی میں نمایاں بہتری لاسکتی ہیں اور 30 فیصد سے زیادہ توانائی بچا سکتی ہیں’۔

کمپنیوں کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اگرچہ ٹرین کوڈیجیٹل ٹیکنالوجی کےذریعے کنٹرول کیاجاتا ہے اور مکمل طور پر خودکاربنایاجارہا ہے لیکن پھر بھی جب بھی اس میں مسافر سوار ہوں گے تو سفر کی نگرانی کے لیے ایک ڈرائیور بھی موجود ہوگا۔

کھیل

معروف باکسر عامر خان کو ایک دن کے لیے کیپٹن کا اعزاز

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف باکسر عامر خان کو  ایک دن کے لیے کیپٹن کا  اعزاز

معروف باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف میں پاک فوج نے ایک دن کے لیے کیپٹن کے اعزازی عہدے سے نوازا ہے۔  

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔  انہوں نے نوجوان باکسرز کو تربیت دینے کے لیے پاکستان میں مزید باکسنگ اکیڈمیاں کھولنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ

چینی صدر شی جن پنگ فرانس، سربیا، ہنگری کے یورپی دورے پر روانہ ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ آج ( اتوار) کی صبح فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، جمہوریہ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووکیچ اور صدر تماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر فرانس، سربیا اور ہنگری کے سرکاری دوروں کے لیے بیجنگ سے روانہ ہوئے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے قبل ازیں کہا کہ صدر شی جن پنگ کے یورپی دارالحکومتوں کے دوروں سے فرانس، سربیا، ہنگری اور یورپ کے ساتھ چین کے تعلقات کو مجموعی طور پر فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ عالمی پرامن ترقی کو فروغ ملے گا۔

چینی صدر شی جن پنگ پانچ سالوں میں پہلی بار یورپ کا دورہ کر رہے ہیں اور انہوں نے فرانس، سربیا اور ہنگری کے رہنماؤں کی دعوت پر پیرس، بلغراد اور بڈاپسٹ کے دورے طے کئے ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے قبل ازیں اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کا یورپی دورہ 5 سے 10 مئی تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس دورے میں شی جن پنگ کے وفد میں ان کی اہلیہ پینگ لی یوان، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر اور رکن وانگ یی شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے بچوں سے تعلقات بہتر ہونے لگے

جونس برادرز کے معروف گلوکار جو جونس اور ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوفی ٹرنر کے درمیان بچوں پر ہونے والے معاہدے کے بعد تعلقات بہتر ہونے لگے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق جو جونس کی جانب سے سوفی ٹرنر کے خلاف طلاق کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

عدالتی ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو جونس اور سوفی ٹرنر، جنہوں نے 2019 میں شادی کی تھی، بچوں کی تحویل کے لیے عارضی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد گلوکار نے 11 اکتوبر کو طلاق کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کردی ہے ، بچوں کے معاملے پر ہونے والے معاہدے کے مطابق جو جونس اور سوفی ٹرنر نے عارضی تحویل کے انتظام پر اتفاق کیا  تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ دونوں اپنی بیٹیوں کو باری باری تین ہفتوں کے لئے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس کے علاوہ دونوں فریق کے درمیان بہت سے معاملات پر مفاہمت ہوگئی ہے اور وہ تمام مسائل کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll