لاہور:دفاعی چیمپئن خیبر پختونخواہ نے ناردرن کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔


تفصیلات کے مطابق خیبر پختونوخواہ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا ۔
ناردرن کی جانب سے ناصر نواز اور علی عمران نے ناردرن کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا ناصر نواز نے 5 چوکوں کی مدد سے 27 رنزجبکہ علی عمران نے 4 چوکوں کی بدولت 24 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس کے بعد ذیشان ملک نے عمر امین کے ہمراہ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ذیشان ملک نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 29 جبکہ عمر امین 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےان کی اننگز میں 2 چھکے شامل تھے۔
ناردرن نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے سہیل تنویر اور عامر جمال نے 19،19 اور روحیل نذیر نے 11 رنز اسکور کیے۔
خیبر پختونخواہ کی جانب سے ارشد اقبال نے 3 جبکہ افتخار احمد، خالد عثمان اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
ہدف کے تعاقب میں خیبر پختونوخواہ کے صاحبزادہ فرحان نے 39 گیندوں پر 135.9 کے اسٹرائیک ریٹ سے 53 رنز اسکور کرکے اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ صاحبزادہ فرحان کی اننگز کی میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
کامران غلام نے 120 کے اسٹرائیک ریٹ سے 35 رنز بنائے افتخار احمد کی 45 رنز کی دھواں دھار اننگز نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، انہوں نے 4 چوکے اور 3 چھکے لگا کر کے پی کو فائنل میں پہنچا دیا۔
انہوں نے 17 گیندوں پر 4 چوکے اور 3 چھکے داغ کر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کوئٹہ:سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی وائرل ویڈیو پر وزیر اعلی کا نوٹس
- 5 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایس پی آر سمر انٹر نشپ 2025 کے طلبہء کا یادگارِ شہداء کا دورہ
- 7 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن : علی امین سے ملاقات کے بعد ناراض امیدوار کا کاغذات نامزدگی واپس لینے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

روس میں 7.4 شدت کا زلزلہ ، سونامی کا الرٹ جاری
- 8 گھنٹے قبل

مالا کنڈ: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،9 خارجی دہشتگر ہلاک ،8 گرفتار
- 5 گھنٹے قبل

عہد رفتہ سے خستہ حالی اور پھر بحالی تک کا سفر،مقبرہ نور جہاں کی عجب داستاں!
- 6 گھنٹے قبل

پشاور:وزیراعلیٰ اور اسپیکر کا مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری چیلنج کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پہلا ٹی 20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ا فغان ہم منصب سے ملاقات، دہشتگر دی کے خاتمے اوردوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
- 4 گھنٹے قبل

وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں سے کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ این ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی
- 3 گھنٹے قبل