لاہور: کلاسیکل موسیقی کے بےتاج بادشاہ اور اور شہنشاہ قوال کے نام سے پہچانے جانے والے استاد نصرت فتح علی خان کا آج 73واں یوم پیدائش ہے۔ان کی جاندار آواز کا سحر آج بھی برقرارہے۔


فیصل آباد کے معروف گھرانے سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ ممتاز قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان13 اکتوبر 1948کو پیدا ہوئے اور صرف سولہ برس کی عمر میں صوفی قوالی کا رنگ اپنایا ۔ نصرت فتح علی نے قوالی کے 125 آڈیو البم ریلیز کیے جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔استاد نصرت فتح علی خان نے ’دم مست قلندر مست‘، ’علی مولا علی‘، ’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیا گھر آیا‘، ’اللہ ہو اللہ ہو‘، ’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘، ’اکھیاں اڈیک دیاں‘، ’کسی دا یار نا وچھڑے’، ’میرا پیا گھر آیا“ اور ’میری زندگی ‘ جیسے لازوال گیت اور قوالیاں پیش کیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے سینکڑوں کی تعداد میں یادگار غزلیں اور گیتوں کے ساتھ ملی نغمے بھی پیش کئے جن میں "میراپیغام پاکستان "سب سے زیادہ پسند کیا گیا۔
شہنشاہ قوال نصرت فتح علی نے بین الاقوامی سطح پر قوالی کومتعارف کروایا اور ان کی قوالی سے بے شمار غیر مسلم مسلما ن ہوئے ۔ بین الاقوامی سطح پر ان کا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم”ڈیڈ مین واکنگ“ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کی ایک اور فلم ”دی لاسٹ ٹیم پٹیشن آف کرائسٹ“ کی بھی موسیقی ترتیب دی۔
اس کے علاوہ انہوں نے قوالی پر کتابیں بھی لکھی گئیں جبکہ جاپان میں 1992میں' شہنشاہ قوالی'کے نام سے کتاب بھی شائع کی گئی اورانہیں "گانے والے بدھا "کے لقب سے نوازا گیا ۔
استاد نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا ہو کر 48 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کولندن کے ایک ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ موسیقی کے ذریعے پوری دنیا میں نام کمانے والے اس بادشاہ کی یاد مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ رہے گی ۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago







