جی این این سوشل

دنیا

ناروے: تیر کمان کے حملے سے 5 افراد ہلاک ہوئے

حکام نے شہر کے کئی حصوں کو گھیرے میں لے لیا اور اہل علاقہ کو اپنے گھروں کے اندر رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اوسلو : ناروے میں ایک شخص نے تیر کمان سے حملہ کر کے پانچ افراد کو ہلاک جبکہ دو کو زخمی کر دیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ناروے کے قصبے کونگس برگ (Kongsberg) میں مسلح ملزم نے تیر کمان سے لوگوں کو نشانہ بنایا.

خبر رساں ایجنسی کے مطابق لوگوں کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق اس بارے میں تفتیش کی جائے گی کہ یہ دہشتگردی کا واقعہ تو نہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے کونگس برگ کی سپر مارکیٹ کے اندر حملہ کیا، جہاں زخمی ہونے والوں میں ایک آف ڈیوٹی پولیس افسر ہے جو اس وقت سپر مارکیٹ میں موجود تھا۔

حکام نے شہر کے کئی حصوں کو گھیرے میں لے لیا اور اہل علاقہ کو اپنے گھروں کے اندر رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔

ناروے کے محکمہ پولیس نے ملک بھر میں تمام افسران کو احتیاط کے طور پر اسلحہ رکھنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ عام طور پر ناروے میں پولیس مسلح نہیں ہوتی۔

کھیل

معروف باکسر عامر خان کو ایک دن کے لیے کیپٹن کا اعزاز

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف باکسر عامر خان کو  ایک دن کے لیے کیپٹن کا  اعزاز

معروف باکسر عامر خان کو باکسنگ کے میدان میں کامیابیوں کے اعتراف میں پاک فوج نے ایک دن کے لیے کیپٹن کے اعزازی عہدے سے نوازا ہے۔  

اس موقع پر باکسر عامر خان نے کہا کہ پاکستان آرمی نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔  انہوں نے نوجوان باکسرز کو تربیت دینے کے لیے پاکستان میں مزید باکسنگ اکیڈمیاں کھولنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی یاسمین راشد کے گھر آمد

میرے پاس الفاظ نہیں کہ کس طرح یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کروں، اسد قیصر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی یاسمین راشد کے گھر آمد

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائشگاہ آمد،اہلخانہ سے ملاقات کی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسیر رہنما کے بیٹے اور خاوند راشد خان سے ملاقات میں ڈاکٹریاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کیا ۔

رہنماتحریک انصاف اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مشکل کی  گھڑی میں پارٹی کے نظریے کی حفاظت کرنے والے رہنما ہمارے ہیرو ہیں۔امید ہے پی ٹی آئی رہنماوں کی نا حق قید جلد ختم ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کس طرح ڈاکٹر یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کروں ۔ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے ۔تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور تمام قیدی کارکن جلد رہا ہونگے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ جبرو ظلم ہو رہا اس کی اسمبلی فلور پر آواز اٹھاؤ گا ۔ہماری قانون کے مطابق جہدوجہد جاری رہے گی ۔

اسد قیصرکا مزید کہنا تھا کہ حکومت گندم اسیکنڈل کو دبانے کو کوشش کر رہے ہم کسانوں کے ساتھ ہے۔کارکنوں سے درخواست ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔

ڈاکٹریاسمین راشد کے شوہرکاکہنا تھا کہ اسد قیصر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جائے گی ، وزیر صنعت و پیداوار

صنعت و پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔

لاہور میں آئندہ وفاقی بجٹ کے مشترکہ مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں صنعتی پالیسی متعارف کرائی جارہی ہے جس کے تحت صنعت کاروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ترغیب کے لئے خصوصی پالیسیاں تشکیل دی گئی ہیں جس سے ملک میں غربت کی شرح میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ مخصوص ملکوں پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے نئی منڈیاں تلاش کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll