Advertisement

پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم متوازن ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اکتوبر 24 2021، 11:38 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ابوظہبی : پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

 پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہماری باؤلنگ اچھی ہے ۔ جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم متوازن ہے ۔ 

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اوس کی وجہ سے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس کسی بھی ٹیم کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، سکور بورڈ پر بڑا سکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ دونوں ٹیموں کے لیے بڑا میچ ہے۔

 کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، شاداب خان ،آصف علی ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔بھارتی ٹیم میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو،رشبا پنت، جسپریت بمرا شامل ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement