پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہماری باؤلنگ اچھی ہے ۔ جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم متوازن ہے ۔


ابوظہبی : ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت نے جیت کے لیے 152 رنز کا ٹارگٹ دیدیا ہے ۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ رنز 57 رنز سکور کیے ، جبکہ ان کا ساتھ پنتھ نے دیا جنہوں نے 39 رنز بنائے ، بھارتی ٹیم نے ساتھ وکٹوں کے نقصان پر مقررہ بیس اوورز میں 151 رنز بنائے ۔
پہلے اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے 2 رنز کے عوض بھارتی اوپنر بیسٹمین کو پویلین کی راہ دکھا دی ، انہوں نے روہت شرماکو ایل بی ڈبلیو کیا ۔
اپنے دوسرے اوور کی پہلی بار پر ہی انہوں نے کے ایل راہول کو کلین بولڈ کرکے بھارتی ٹیم کو بیک فٹ پر کردیا ہے ۔ جبکہ حسن علی نے اپنے پہلے اوور میں بھارت کی تیسری وکٹ گرا دی ہے ۔ انہوں نے سوریا کمار کو گیارہ رنز پر وکٹ کے پیچھے رضوان کے ہاتھوں شکار کیا ۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہماری باؤلنگ اچھی ہے ۔ جبکہ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم متوازن ہے ۔
کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اوس کی وجہ سے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ٹیم کو کم سے کم سکور پر محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ٹاس کسی بھی ٹیم کے ہاتھ میں نہیں ہوتا، سکور بورڈ پر بڑا سکور کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ دونوں ٹیموں کے لیے بڑا میچ ہے۔
کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، شعیب ملک ، شاداب خان ،آصف علی ، عماد وسیم ، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں ۔بھارتی ٹیم میں کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول، سوریا کمار یادیو،رشبا پنت، جسپریت بمرا شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 12 گھنٹے قبل

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو
- 12 گھنٹے قبل

امریکا نے غیر ملکی ٹرک ڈرائیوروں کے ویزےروک دیئے
- 44 منٹ قبل

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار
- 12 گھنٹے قبل

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین
- 12 گھنٹے قبل

لاہور پولیس نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی
- 12 گھنٹے قبل

گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلیشئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی
- 31 منٹ قبل

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام
- 12 گھنٹے قبل

جنوبی افریقا نے2027 کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں بارش کے باعث 100 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی تاحال بحال نہ ہوسکی
- 37 منٹ قبل