دوبئی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ کینگروز کی قیادت آرون فنچ کریں گے۔ اس میچ کا ٹاس ساڑھے چھ بجے ہوگا جبکہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔
میچ میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے ۔ ورلڈ کپ کے گروپ میچوں میں ناقابل شکست پاکستان واحد ٹیم ہے جس نے تمام میچوں میں کامیابی حاصل کرکے 10 پوانٹس حاصل کئے اور میگا ایونٹ کا سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کیا جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنے گروپ میں ایک شکست کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
اوپنر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک فُلو کا شکار ہونے کے باعث گزشتہ روز پریکٹس نہ کرسکے اور دونوں کھلاڑیوں نے ڈاکٹر کے مشورے پر آرام کیا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے 2 گھنٹے سخت پریکٹس کی۔
میچ سے قبل شعیب ملک اور محمد رضوان کی طبیعت بہتر نہ ہونے کی صورت میں سرفراز احمد اور حیدر علی کو پلئینگ الیون میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔ محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام گروپ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔
گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔
دوسرے سیمی فائنل میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور کرس گیفانی آن فیلڈ ایمپائر ہوں گے جبکہ جوئل ولسن تھرڈ اور رچرڈ ایلنگورتھ بطور فورتھ ایمپائر فرائض سرانجام دیں گے، جیف کرو میچ ریفری ہوں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

بلومبرگ: پاکستان ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بن گیا ، بھارت دباؤ کا شکار
- 13 گھنٹے قبل

مانچسٹر پولیس کی جانب سے کرکٹر حیدر علی کے خلاف مقدمے کی تفصیلات جاری
- 16 گھنٹے قبل

مودی نے عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے پر امریکی صدر کی دعوت رد کی
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل نے کاروباری برادری کی بات کو سمجھ کر عملی قدم اٹھایا، جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں: ایس ایم تنویر
- 12 گھنٹے قبل

افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک
- 16 گھنٹے قبل

قاسم اور سلیمان نے برٹش پاسپورٹ پر ویزا کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 12 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کے لیے کرفیو نافذ
- 11 گھنٹے قبل

ملک میں چینی کی قیمتیں اب بھی سرکاری نرخ سے زائد ، قیمت 190 روپے فی کلو برقرار
- 13 گھنٹے قبل

خواجہ آصف کی استعفے سے متعلق افواہوں کی تردید ، پرتگال میں جائیدادیں رکھنے والے افسران پر سنگین الزامات
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کی غزہ کے لیے امداد جاری، 100 ٹن سامان پر مشتمل 18ویں کھیپ روانہ
- 13 گھنٹے قبل

جبری گمشدگیوں کے انکوائری کمیشن کی تشکیل نو، جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نئے چیئرمین مقرر
- 17 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، ایلون مسک کے ’گروک‘ کو شطرنج مقابلے میں شکست دے گیا
- 11 گھنٹے قبل