کھیل
شاہد آفریدی نے بڑی خواہش کا اظہار کردیا
لاہور: قومی ٹیم کے سابق اسٹار بلے بازشاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ میں اپنا آخری سیزن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کا اظہار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا پی ایس ایل سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بننے کا قوی امکان ہے، اس حوالے سے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس جون میں شاہد آفریدی کا بھی ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہیں گے۔
شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ اگر ملتان سلطانز انھیں ریلیز کر دے تو وہ اپنے پی ایس ایل کے آخری سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہیں گے۔
شاہد آفریدی کے اس بیان کی تصدیق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میڈیا مینیجر اعظم خان کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔
دنیا
نیوزی لینڈ: خالصتان کی آزادی کے حق میں ریفرنڈم،ہزاروںسکھوں کی شرکت
ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا
نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سکھ کمیونٹی کی جانب سے خالصتان کی آزادی کیلئے منعقد کر دہ د ریفرنڈم میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے، جس میں ہزاروں افرادنےاپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے پہلے ہی لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں تھی جس کے سبب ریفرنڈم کے مقررہ وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کرنا پڑا۔
خالصتان ریفرنڈم میں شرکت کیلئے دیگر شہروں سے بھی سکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد آکلینڈ پہنچی تھی،عالمی میڈیا کے مطابق اس دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے آئے ہزاروں سکھ افراد نے خالصتان کی آزادی اور بھارت کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔
انڈی پینڈنٹ پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں 37 ہزار سے زائد افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا، ووٹ ڈالنے کیلئے آئے افراد کو چار چار گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔
ریفرنڈم کے دوران شرکا سے سکھ فار جسٹس کے کونسل جنرل گرپتونت سنگھ پنوں نے ویڈیو لنک سےخطاب کیا، اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کے باوجود سکھوں نے تشدد کے بجائے ووٹ کا راستہ اپنایا، ریفرنڈم کا اگلا مرحلہ آئندہ برس 23 مارچ کو امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہوگا۔
پاکستان
وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پرایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بلایا، ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور آئے گی۔
اجلاس میں وفاق اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے، انٹیلی جنس معلومات کی مؤثر شیئرنگ پر بھی غور ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتائج سے بھی آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں داخلی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلوں کی بھی منظوری دی جائے گی۔
تفریح
معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے
30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے
اداکاری کو نئی جہت سے آگاہ کرنے والے معروف ٹی وی اداکار شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 17 برس بیت گئے۔
1949 میں سندھ کے شہر کنڈیارو میں پیدا ہونے والے شفیع محمد شاہ نے بین الاقوامی تعلقات میں ایم اے کے علاوہ قانون کی تعلیم بھی حاصل کی تھی۔ انہوں نے 60 کی دہائی میں اپنے فنی سفر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو سے کیا۔
اپنے وقت میں پی ٹی وی کے معروف پروڈیوسر اور ہدایت کار شہزاد خلیل نے ''اڑتا آسمان'' نامی ڈرامے کے ذریعے شفیع محمد شاہ کو چھوٹی اسکرین پر متعارف کرایا۔ تاہم ''اڑتا آسمان'' ان کی پہلی ہٹ سیریل تھی جس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے ٹی وی کے سپر اسٹار کا درجہ حاصل کرلیا۔
30 برس کے فنی سفر کے دوران شفیع محمد شاہ نے 100 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کے مقبول ڈراموں میں 'آنچ'، 'چاند گرہن'،'زینت'، 'دائرے'، 'دیواریں'، 'جنگل'، 'ماروی'،'تپش' اور' لیلیٰ مجنوں' شامل ہیں۔
فنی خدمات کے اعتراف کے طور پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغۂ حسن کارکردگی کے اعزاز سے نوازاگیا۔ 2006 میں انہیں جگر کا عارضہ لاحق ہوا جس نے ان کی جان لے لی اور 2007 میں اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔
شفیع محمد شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے ہیں لیکن اداکاری کو نئی جہت دینے والےاس اداکار کو پاکستان ٹی وی کے درخشاں ستارے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
کھیل 2 دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز شریف کو گڑیا کا دلچسپ تحفہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
تجارت ایک دن پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
علاقائی 2 دن پہلے
ڈیرہ بگٹی میں 90 غیرحاضر اساتذہ معطل