جی این این سوشل

علاقائی

لاہور سمیت بڑے شہروں میں سموگ، پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے

لاہور: پنجاب بھر میں موٹر سائیکل اور گاڑی دھواں دے گی تو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور سمیت بڑے شہروں میں سموگ، پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت سموگ اسٹیرنگ کمیٹی کا ریلیف کمشنر بابر حیات تارڈ کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں اہم  میں فیصلے ہوئے۔  اجلاس میں کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ عثمان، ڈی جی پی ڈی ایم اے راجہ منصور احمد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

پنجاب بھر میں موٹر سائیکل اور گاڑی دھواں دے گی تو 2 ہزار روپے جرمانہ ہوگا ،  پنجاب میں فصل جلانے پر پچاس ہزار جرمانہ ہوگا،  بھٹہ کے دھواں دینے پر پچاس ہزار جرمانہ ہوگا ، فیکٹری دھواں کی وجہ سے  پچاس ہزار سے ایک لاکھ جرمانہ ہوگا۔

تمام محکموں کو پچاس فیصد گاڑیاں کم چلانے کا حکم دیے دیا گیا، تمام اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کردئیے گئے ، عملدرآمد کےلئے ریلیف کمشنر پنجاب بابر حیات تارڈ نے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

پاکستان

وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

شہباز شریف کا کرغزستان کے سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی  کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر یہ خصوصی طیارہ آج اتوار کی شام بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے ، زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے، ایسے طلباء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ امنگازیف المازسے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،

پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونے والاشخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل

شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا،پولیس ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: آج حج کیلئے روانہ ہونے والاشخص ڈکیتی مزاحمت پر قتل

لاہور کے علاقے نجف کالونی میں ڈاکوؤں نے حج کیلئے سعودی عرب جانےوالے عازمین حج کو گولی مار کر قتل کر دیاجبکہ اس واقعے میں ان کا بیٹا زخمی ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ شعیب والد کےلیے منی چینجر سے سعودی ریال لارہا تھا، جب شعیب گھر واپس پہنچا تو ڈاکوئوں نے اسے روک کر پیسے چھیننے کی کوشش کی۔

پولیس نے بتایا کہ جب شعیب نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے ان پر اور ان کے والد پر فائرنگ کردی جو دروازہ کھولنے کے لیے باہر آئے تھے۔

اس واقع میں شعیب کو ٹانگ اور ان والد کو سینے میں گولی لگی جنہیں فورا قریبی ہسپتال لے جایا گیا مگر ہسپتال پہنچنے پر ان کے والد کو مردہ قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے واقعہ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا، صحافی یونینز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر دیا گیا۔

لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں سی پی این ای، پی ایف یو جے، کیمرا مین اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صدرلاہور پریس کلب  ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار کو پُرامن طور پر اپنے احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا۔

صدر سی پی این ای ارشادعارف نے کہا کہ پیمرا، ہتک عزت اورپیکا کے قوانین پہلے سے موجود ہیں، ایسے میں نیا قانون بدنیتی پر مبنی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll