ٹیکنالوجی
فیس بک پر بھی’ 2 فیکٹر آتھنٹیکشن ‘ لازمی قرار
سال کے آخر تک 50 سے زیادہ ممالک میں متعارف کرا دیا جائے گا۔
لندن : فیس بک نے صارفین کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن سوئچ آن کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹ کا مطابق اس کا مقصد انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکنوں، سیاستدانوں، صحافیوں کو اضافی سیکیورٹی فیچر فراہم کرنا ہے۔ فیس بک کی جانب سے پوری دنیا میں اس پابندی پر عمل آئندہ چند ماہ میں کیا جائے گا۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو نئے قانون پر عمل کرنے کے لیے کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ ہر کوئی پلیٹ فارم کو بہت زیادہ متحرک انداز سے استعمال نہیں کرسکتا۔ آزمائشی مراحل کے دوران 90 فیصد سے زیادہ افراد نے دئیے گئے ہوئے وقت کے اندر ہی فیس بک پروٹیکٹ پروگرام اور ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن کو ان ایبل کیا۔
فیس بک نے 2018 میں سب سے پہلے اس پروگرام کی آزمائش شروع کی تھی اور 2020 میں امریکی انتخابات میں سیاستدانوں کو اس سے تحفظ فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اب تک 15 لاکھ صارفین اس پروگرام کا حصہ بن چکے اور اسے سال کے آخر تک 50 سے زیادہ ممالک میں متعارف کرا دیا جائے گا۔
دنیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد،صدربائیڈن سے اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن نے ملاقات کے آغاز میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خیرمقدم کیا
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے دیرینہ سیاسی حریف صدر جو بائیڈن سے مصافحہ کیا اور اقتدار کی منتقلی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن نے ملاقات کے آغاز میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا،امریکی صدر نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وعدہ کیاکہ وہ اقتدار کی بآسانی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، دریں اثنا نومنتخب امریکی صدر کیپیٹل ہل میں ریپبلکن سینیٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکا کے 47 ویں صدر کے انتخاب کے لیے 5 نومبر کو پولنگ ہوئی تھی جس میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے312 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی تھی جب کہ ان کی مدمقال کاملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکی تھیں جبکہ ریپبلکنز نے امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کرلی تھی۔
جرم
سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے ثنا عرف بارو سمیت چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ثنا عرف بارو مجید بریگیڈ کیلئے خودکش بمباروں کی بھرتی کا ایجنٹ تھا۔
دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔
علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
تجارت
پنجاب ریونیو اتھارٹی کا لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ
غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی
پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے شہر لاہور میں موجود مختلف ریسٹورینٹس کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کی چیکنگ و مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں دی ۔
کمشنر پی آر اے لاہور مصباح نواز کی ہدایت پر انفورسمنٹ افسران سعود عتیق خان اور اکمل وڑائچ نے مختلف ریسٹورینٹس کے رجسٹریشن اسٹیٹس اور الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کو چیک کرنے کیلئے گلبرگ اور ایم ایم عالم روڈ کے نامور ریسٹورنٹس پر چھاپے مارے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ متعدد ریسٹورنٹس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیئے، رجسٹرڈ ریسٹورینٹس کا ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے پر بھی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔
۔ترجمان پی آر اے کے مطابق اسکے علاوہ الیکٹرانک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والوں کو بھی موقع پر شوکاز نوٹس جاری کئے، غیر رجسٹرڈ تمام ریسٹورینٹس ، ای آئی ایم ایس سسٹم کی تنصیب نہ کرنے والے اور ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو ایک ہفتہ کا وقت فراہم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مقرر کردہ وقت کے بعد جرمانہ کی وصولی اور بعدازاں سخت قانونی کارروائی بشمول سیلنگ عمل میں لائی جاسکتی ہے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار