Advertisement

دوسروں کی جگہ طویل  قطاروں میں کھڑے ہوکر ہزاروں روپے کمانے والا شخص

شاپنگ کےدوران یا سنیما کی ٹکٹ خریدتے وقت  ایک چیز جس سے ہر کوئی جان چھڑاتا  ہے وہ  ہے لمبی قطار میں کھڑا ہونا، کیونکہ یہ ایک مشکل اور صبر والا کام ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jan 26th 2022, 3:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
دوسروں کی جگہ طویل  قطاروں میں کھڑے ہوکر ہزاروں روپے کمانے والا شخص

کیا آپ کو بھی چند منٹ قطار میں کھڑے ہوکر اپنی چیزوں کا انتظار کرنا بورنگ لگتا ہے؟ لیکن اگر ہم آپ کو بتائیں کہ برطانیہ کا ایک شخص اس کام کو اپنا کاروبار بنا کر روزانہ ہزاروں کما رہا ہے تو آپ کا پہلا ردعمل کیا ہوگا۔ ظاہر ہے آپ حیران ہوں گے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ فریڈی بیکٹ نے پیسہ کمانے کا ایک ایسا طریقہ نکالا ہے جس کے بارے میں جان کر ہر کوئی حیران ہے ، فریڈی بیکٹ اپنے فارغ وقت میں 'ماہر ویٹر' کے طور پر کام کرتے ہیں اور امیر لوگوں کی جگہ لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر ان کا کام آسان کرتے ہیں۔ فریڈی ایک مہینے میں اتنا کماتا ہے جتنا لوگ سالانہ کماتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فریڈی عام طور پر دوسرے لوگوں کے لیے قطار میں کھڑے ہونے کا فی گھنٹہ 20 پاؤنڈز یعنی 4 ہزار پاکستانی روپے سے زائد  معاوضہ وصول کرتے ہیں۔اس طرح  فریڈی لائن میں کام کر کے تقریباً 5 لاکھ روپے ماہانہ کما رہے ہیں۔ کیا یہ حیرت انگیز نہیں ہے؟

رپورٹس کے مطابق فریڈی ایک تاریخی افسانہ نگار ہیں البتہ وہ گزشتہ 3 سال سے اپنے فارغ وقت میں لوگوں کیلئے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر پیسہ کمارہے ہیں۔

فریڈی کا کہنا ہے کہ ان کے زیادہ تر کلائنٹ امیر لوگ ہیں جن کے پاس خود قطاروں میں کھڑے ہونے کا وقت نہیں یا انہیں پھر اتنا انتظار کرنا اچھا نہیں لگتا تاہم کچھ پیسوں کےعوض وہ قطار میں کھڑے ہوکر ان کا کام آسان کردیتے ہیں۔

Advertisement
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • 21 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 11 منٹ قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 19 گھنٹے قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 16 منٹ قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
Advertisement