جی این این سوشل

علاقائی

مسافر بس کھائی میں جاگری،21افراد جاں بحق

ژوب :بلوچستان کے ضلع ژوب میں مسافر بس کھائی میں جاگرنے شدید جانی نقصان ہوا ہے جس میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسافر بس کھائی میں جاگری،21افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں  دانہ سر کے علاقے میں بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت بس میں کل 33 افراد سوار تھے، بس راولپنڈی سے کوئٹہ جا رہی تھی جو کہ راستے میں بارش کے باعث سڑک پر پھسلن  کی وجہ سے کھائی میں جا گری۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 21 افراد جان سے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، ریسیکیو ذرائع نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، گہری کھائی کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

پاکستان

سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے، وزیر اعظم

آج (جمعہ) کواسلام آباد میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور جرائد کی رپورٹس پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت اور اوپر کی سمت دکھاتی ہیں، موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری آئی ٹی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، غیر ملکی ترسیلات زر اور ملک کی مجموعی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس سب کا کریڈٹ موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت ہمارے دوست ممالک سے غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بڑھ رہی ہے جس سے ہماری معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کردی ، پینٹا گان

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ کی امدادی ترسیل ، امریکہ   نے عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع  کردی ، پینٹا گان

پینٹاگان نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایک عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی ہے جس کا مقصد غزہ میں اشد ضروری امداد کی ترسیل کو بڑھانا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ امریکی فوجی جہازوں نے سمندر میں عارضی بندرگاہ اور کاز وے کے ابتدائی مراحل کی تعمیر شروع کر دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بندرگاہ مئی کے شروع میں فعال ہو جائے گی۔پیٹ رائڈر نے کہا کہ کچھ قسم کے مارٹر حملوں نے ساحلی علاقے کے قریبی حصے کو کم نقصان پہنچایا جو بالآخر امداد کی ترسیل کی جگہ بن جائے گا۔فلسطینی شہری امور کے ذمہ دار اسرائیلی وزارت دفاع کے ادارے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے بدھ کو شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکاروں کے دورے کے دوران اُس مقام پر مارٹر فائر کیے جہاں انسانی ہمدردی کے امور انجام دیے جا رہے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سینئر امریکی فوجی اہلکار نے بتایا کہ ہم اس بات کا تعین نہیں کر سکے کہ اس حملے کا (امدادی بندرگاہ) مشن یا سمندر سے انسانی امداد کی ترسیل سے کوئی تعلق تھا۔بحری امداد کی ترسیل کا عمل کیسے ہو گا اس حوالے سے فوجی اہلکار نے بتایا کہ امداد سب سے پہلے قبرص میں آئے گی جہاں اس کی سکریننگ کی جائے گی اور ترسیل کے لیے تیار کیا جائے گا۔

اس کے بعد امداد کو تجارتی جہازوں پر غزہ کے ساحل سے میلوں دور تیرتے پلیٹ فارم تک پہنچایا جائے گا۔ وہاں اسے چھوٹے جہازوں میں منتقل کیا جائے گا جو مدد کو ایک بندرگاہ تک لے جائیں گے۔اس کے بعد ٹرک امداد کو پلیٹ فارم سے نیچے لے جائیں گے جہاں سے تقسیم کار اسے غزہ لے جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک  ، امریکہ حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس

امریکی اور پاکستانی حکام کا تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے کے تحت اجلاس ہوا۔

امریکی مشن کے ترجمان تھامس  نے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری فریم ورک معاہدے جیسے اقدامات دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت اسی سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کررہی ہیں اور پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان سے پانچ ارب ڈالرمالیت کی درآمدات کیں جبکہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت کا مجموعی حجم سات ارب ڈالر رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll