Advertisement
علاقائی

لاڑکانہ : گھر کی چھت گرنے سے  ایک ہی خاندان کے 3افراد جاں بحق 

لاڑکانہ: سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں   برسات کے باعث چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 20th 2022, 4:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاڑکانہ : گھر کی چھت گرنے سے  ایک ہی  خاندان کے 3افراد جاں بحق 

جی این این کے مطابق  لاڑکانہ  کی تحصیل ڈوکری کے نواحی گاؤں سیہڑ میں گھر کی چھت گرنے سے بچی اور دو خواتین سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے  جبکہ  تین زخمی  ہوئے ہیں۔ 

جاں بحق  ہونے  والوں میں 50 سالہ روبینہ  کاندھڑو ،  21 سالہ کونج خاتون اور 6 سالہ پوپری کاندھڑو جبکہ  زخمیوں میں ریاض حسین کاندھڑو،  ظہیر حسین اور ایان حسین شامل  ہیں ۔ 

افسوس ناک واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کردیا گیا ۔ 

Advertisement