ہم اپنے موبائل فون کو سونے کے بستر سے لے کر ٹوائلٹ تک میں ہر جگہ لے اپنے ساتھ جاتے ہیں


لندن۔: ہمارے موبائل فون ٹوائلٹ میں لگے سنک سے زیادہ گندے اورجراثیم سے آلودہ ہو سکتے ہیں لیکن اس کا علم نہ ہونے کے باعث ہم نہ صرف کھانا کھاتے ہوئے فون کا استعمال کرتے ہیں بلکہ وہی فون بچوں کو کھیلنے کے لیے دے دیتے ہیں۔
موبائل فون کی سطح خاص کر ٹچ سکرین پر موجود نظر نہ آنے والے بیکٹریا اور جراثیم کو مارنے کے لیے کم از کم 70 فیصد الکوحل والے وائپس استعمال کرنا ضروری ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہم ہر روز سینکڑوں بار اپنے فون کو اپنے ہاتھوں سے چھوتے ہیں اور انھیں اپنے چہروں سے مس کرتے ہیں۔ ہم میں سے اکثر لوگ اپنے ٹوائلٹ جانے کے بعد، کھانا پکانے سے قبل یا اس کے بعد، گھر کی صفائی ستھرائی کے بعد یا باغبانی کے بعد ہاتھ باقاعدگی سے دھوتے ہیں۔
مگر بہت کم ہی لوگ ایسے ہیں جو اپنے فون کو چھونے کے بعد اپنے ہاتھ دھونے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ ہم اپنے موبائل فون کو سونے کے بستر سے لے کر ٹوائلٹ تک میں ہر جگہ لے اپنے ساتھ جاتے ہیں۔
ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو صبح اٹھتے ہی سب سے پہلے اپنے موبائل فون کو ہاتھ میں یہ جاننے کے لیے اٹھا لیتے ہیں کہ نیند کے دوران کہیں وہ کوئی پیغام یا کال ریسیو کرنے سے رہ تو نہیں گئے۔
دنیا میں 90 فیصد سے زیادہ لوگ موبائل فون کے مالک ہیں یا اسے استعمال کرتے ہیں اور ہم میں سے بہت سوں کے لیے موبائل کے بغیر زندگی کا تصور کرنا شاید ممکن ہی نہ ہو۔2019 میں کی گئی ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں بھی زیادہ تر لوگ ٹوائلٹ یا باتھ روم میں اپنے فون کا استعمال کرتے ہیں اسے فلش کے آس پاس رکھتے ہیں۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 34 minutes ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 9 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 4 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 4 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 hours ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago






