ٹیکنالوجی
انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟ حکومت کا بڑا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ملک میں بند انٹرنیٹ سروس بحال ہونے سے متعلق اہم اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا ءاللہ نے ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کے حوالے سے اعلان کیا۔
رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ ایک آدھ دن میں ملک میں انٹرنیٹ سروس بحال ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کردی تھی جبکہ سوشل میڈیا تک رسائی کو بھی محدود کردیا گیا تھا
پاکستان
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
-1280x720.jpg)
اسلام آباد:ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر ہیں، شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔سرور کائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا ہے۔
میلا د النبی ﷺ کے موقع پر بچوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے جذبے کو پروان چڑھایا اور گلی محلوں کو خوب سجایا گیا ملک بھر میں بچوں نے گلی محلوں کو سجا کر حضور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں شہر بھر کی مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو بھی سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔عاشقان رسول خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈلز بنا کر سرور کائنات سے اظہار عقیدت کر رہے ہیں۔
علماء کرام کا کہنا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ آپؐ کی سیرت طیبہ کا محض ذکر ہی نہ کیا جائے، بلکہ آپؐ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی انسان دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔
تفریح
بھارتی فلم اینیمل کا ٹیزر جاری
رنبیر کپور کی سالگرہ پر، ان کی نئی فلم 'اینیمل' کا ٹیزر آن لائن ریلیز کیا گیا

’اینیمل‘ کا ٹیزر: سندیپ ریڈی وانگا کی اینیمل، جس میں رنبیر کپور، انیل کپور، رشمیکا مندنا، اور بوبی دیول اداکاری کر رہے ہیں، یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
رنبیر کپور کی سالگرہ پر، ان کی نئی فلم 'اینیمل' کا ٹیزر آن لائن ریلیز کیا گیا، اور یہ وہ سب کچھ ہے جس کی آپ سندیپ ریڈی وانگا فلم سے توقع کریں گے۔
مختصر ٹیزر فلم کے پلاٹ کو چھیڑتا ہے، جو باپ بیٹے کا رشتہ دکھائی دیتا ہے۔ انیل کپور اور رنبیر کپور ایک باپ اور بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کے درمیان ہمیشہ سے سخت رشتہ رہا ہے۔ اس کے باوجود، رنبیر کے کردار کو یہ ماننے کے لیے پروگرام کیا گیا ہے کہ ان کے والد "دنیا کے بہترین والد" ہیں۔
کھیل
آئی سی سی کے مطابق بھارت شائقین کرکٹ کو ویزے دینے کا پابند ہے ،وزیرخارجہ
نگران وزیر خارجہ جلیل عباس میلانی نے کہا کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق شائقین کو ویزا فراہم کرنا لازمی ہے۔
-1280x720.jpg)
اسلام آباد: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوائد و ضوابط کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی کرکٹ شائقین کو ویزا دینے کا پابند ہے۔
پاکستان کے قومی کرکٹ سکواڈ کے ارکان اور اہلکاروں کے ویزے پہلے ہی بھارت کی طرف سے تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں۔ پیر کو باضابطہ طور پر ویزے ملنے کے بعد اب پاکستانی ٹیم کی اس مقابلے میں شرکت یقینی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویزا میں تاخیر کی شکایت کی گئی تھی۔
اس تاخیر کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی پری ٹورنامنٹ کی تیاریاں مزید متاثر ہوئیں کیونکہ وہ "ٹیم بانڈنگ ٹرپ" کے لیے دبئی میں ملاقات کرنےمیں بھی تاخیر ہوئی تھیں۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران نگران وزیر خارجہ نے کہا، "آئی سی سی کے قوانین کے مطابق شائقین کو ویزا فراہم کرنا لازمی ہے۔ یاد رہے کہ بدھ کو جب پاکستانی اسکواڈ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچا تو اس کا کھلے عام استقبال کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دل کو چھو لینے والے لمحات پوسٹ کیے۔ پاکستانی ٹیم نے جمعرات کو راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم حیدرآباد میں تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
افغان کرنسی کو 2023 کی تیسری مضبوط ترین کرنسی قرار دیا گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری،روپیہ مزیدمضبوط ہوگیا
-
دنیا 22 گھنٹے پہلے
آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق وزیر کو گرفتار کر لیا
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
کھیل 21 گھنٹے پہلے
عصمت دری کیس : عدالت نے سری لنکن کرکٹر کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
پاکستان 9 گھنٹے پہلے
جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں عروج پر، گلیاں، بازار سج گئے
-
تفریح 2 دن پہلے
حریم شاہ نے اپنی آمدنی کا ذریعہ بتا دیا
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی