جی این این سوشل

صحت

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5کیس رپورٹ

6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5کیس رپورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے5کیس رپورٹ ہوئے اور 6مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

بدھ کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایک ہزار802ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے5 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.28فیصد رہی اور اس دوران کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 6مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گلگت میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 263ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پرمثبت کیسز کی شرح 0.38فیصد رہی۔

 

پاکستان

ہم اپنی آئینی حدودکوبخوبی جانتے ہیں دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار اور اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم اپنی آئینی حدودکوبخوبی جانتے ہیں دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

آرمی چیف نے پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اُتری ہے، پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 میں واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں ، جو لوگ آئین میں دی گئی آزادی رائے پر عائد کی گئی واضح قیود کی پامالی کرتے ہیں وہ دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے۔ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ اسلحے کی دوڑ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور کوانٹم کمپیوٹنگ سمیت مخصوص ٹیکنالوجیز فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کر نے کے ساتھ ساتھ اس کے دائرہ کار کو وسعت دے رہی ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پوری دنیا کی خاموشی وہاں گونجنے والی آزادی کی آواز کو دبا نہیں سکتی ، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے ۔

پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اکیڈمی رسالپور میں  کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف دی ایئر اسٹاف ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دفتر خارجہ کی پاکستان کی جانب سے امریکہ کو اڈے دینے کی خبروں کی تردید

پاکستان کی جانب سے امریکا کو اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دفتر خارجہ کی پاکستان کی جانب سے امریکہ کو اڈے دینے کی خبروں کی تردید

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کی جانب سے امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیوں پر کہا ہے کہ ان میں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عمر ایوب کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ پاکستان کے امریکا اور ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے ساتھ قومی مفاد میں اپنے تعلقات کو بڑھائیں گے، پاکستان، چین اور ایران سہ فریقی مذاکرات اہم ہیں، ابھی تک ان مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطے کے متعدد چینلز ہیں، ایران کے ساتھ تعاون بڑھانے کیلئے رابطے جاری رکھیں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارتی نیٹ ورک کئی دہائیوں سے جنوبی ایشیا میں متحرک تھا، بھارتی ماورائے عدالت قتل نیٹ ورک دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، پاکستان نے بھارتی ایجنٹس کے حملوں کے شواہد دنیا کے سامنے رکھے، بھارتی عمل غیرقانونی اور عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کو اس کے اقدامات پر کٹہرے میں لائے، فروری 2019 میں تاریخ نے خود کو دہرایا، بھارتی قیادت سیاسی مقاصد کیلئے بیان دیتی ہے، بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ بیان پر تبصرہ نہیں کروں گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی افواج اور عوام ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ناکہ بندی قابل مذمت ہے، پاکستان اسرائیل کی جانب سے بڑھتی جارحیت اور غیر قانونی آباد کاری کی مذمت کرتا ہے، پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا کسی بھی ملک یا حکومت کو اڈے دینے کا ارادہ نہیں، پاکستان اپنی سرزمین یا فضائی حدود کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا تھا کہ نگراں حکومت یا موجودہ حکومت نے دو فوجی اڈے امریکا کو دے دیے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’یہ کافی تشویشناک بات ہے اور حکومت کو ایوان میں وضاحت دینی چاہیے کہ (امریکہ کو) اڈے دینے کا فیصلہ کس نے کیا؟‘

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم80 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے اور لیورپول کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انگلش پریمیئر لیگ ،آرسنل کی ٹیم80 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

آرسنل کی ٹیم اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی دوسرے اور لیورپول کی ٹیم تیسرے نمبر پر ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔

آرسنل کی ٹیم کے سب سے زیادہ 80 پوائنٹس ہیں، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 79 جبکہ لیور پول کی ٹیموں کے 75 پوائنٹس ہیں۔ لیگ میں شامل تمام 20 ٹیموں میں سے 14 ٹیمیں 35،35 میچز کھیل چکی ہیں۔آرسنل کی ٹیم 35 میچز کھیل چکی ہے اور اس کو 25 میں فتح جبکہ 5 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ سب سے زیادہ 80 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر قائم ہے۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے 34 میچز کھیلے ہیں جن میں وہ 24 میچ جیت چکی ہے اور اس کی تین میچز میں شکست ہوئی جبکہ 7 میچز ڈرا ہوگئے تھے،یہ ٹیم 79 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔لیور پول کی ٹیم کے 75 پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے ۔

اسی طرح آسٹن ولا کی ٹیم نے 35 میچز کھیل کر 20جیتے ہیں جبکہ اس کو 8میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے،یہ ٹیم 67پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم کے 60 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں نمبر پرموجود ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم کے 54 پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہے۔نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کے 53پوائنٹس ہیں اور وہ ساتویں نمبر پر ہے۔ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی ٹیم کے 49 پوائنٹس ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔چیلسی اور بورن مائوتھ کی ٹیمیں کے 48،48 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll