جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 6 کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 10 فروری سے شروع ہونے کا امکان

لاہور: پی ایس ایل 6میں شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت کے لیے پی سی بی کو گرین سگنل مل گیا ، تاہم باضابطہ اعلان کل کیا جائے گا، اجازت ملنے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت 10 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے .

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 6 کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 10 فروری سے شروع ہونے کا امکان
پی ایس ایل 6 کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 10 فروری سے شروع ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق پی سی بی  نے تمام ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے پلان تیارکرلیا، پی سی بی کے اعلی حکام کل اسلام آباد میںاین سی او سی حکام سے ملاقات کریں گے۔ گزشتہ ملاقات میں شائقین کو اسٹیڈیم میںداخلے کیلئے گرین سنگل مل چکا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم میں 25فیصد افراد کو بیٹھنے کیاجازت دی جائے گی، پلان کے مطابق شائقین میں کم از کم دو سیٹوںکا فاصلہ ہوگا، فیملی کے ممبران کو ایک ساتھ بیٹھنے کیاجازت ہوگی۔

دوسری جانب  ٹکٹوں کی فروخت صرف آن لائن کرنےکی تجویزبھی زیر غور ہے ۔ ٹکٹ فروخت کرنے والی تین مختلف کمپنیز سےبھی پی سی بی افسران کی ملاقات ہوچکی۔ اجازت ملنے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت 10 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔ کم شائقین کی انٹری کی وجہ سے قیمتوں کےنرخ تھوڑے زیادہ ہونگے۔

 واضح رہے کہ پی ایس ایل کا چھٹا سیزن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہورہا ہے، جس کے ابتدائی 20 میچز شہر قائد میں کھیلےجائیں گے جبکہ آخری 14 میچز لاہور میں ہوں گے۔

 

 

کھیل

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے  شاہد اسلم کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

 آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ مسائل کو دیکھتے ہوئے مستقل بیٹنگ کوچ کی تقرری کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی سی بی نے شاہد اسلم کوپاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے جس کی بورڈ نے تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق شاہد اسلم  دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق قومی  ٹیم کے لیے اسپن بولنگ کوچ کی تلاش جاری  ہے جس کا تقرر جلد کردیا جائے گا۔

 پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہد اسلم کو  ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی سفارش پر مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد اسلم  ماضی میں کئی سال تک ٹیم کے سپورٹ اسٹاف میں شامل تھے ، وہ بیٹرز کو  پریکٹس کرانے میں شہرت رکھتے ہیں اور گھنٹوں تھرو ڈاؤن کرانے کی وجہ سے مشہور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی ترسیلات زرمیں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے24فیصد کا نمایاں اضافہ

پاکستان کی ترسیلات زر میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان کی معیشت کو مستحکم رکھنے میں ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے، پاکستان کی سالانہ ترسیلات زر اکتوبر2024 میں 24 فیصد اضافے کے ساتھ 3 ارب ڈالر رہیں، پاکستان کو اکتوبر میں سعودی عرب سے 766.7 ملین ڈالر ، یو اے ای سے 620.9 ملین ڈالر، اور برطانیہ سے 429.5 ملین ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئے۔

جولائی تا اکتوبر2025 میں مجموعی ترسیلات زر 35 فیصد بڑھ کر 11.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، پاکستانی ترسیلات زرمیں تواتر کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے میں معاونت ہوئی ، ترسیلات زر میں اضافے کے باعث پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر اور معاشی استحکام میں بہتری آئی۔

ترسیلات زر میں اضافے کا سبب ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تعداد میں اضافہ ہے،ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترسیلات زر میں اضافے سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کو فروغ دے گا۔    

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

لک میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 3 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 86 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے ملک میں  10 گرام سونے کی قیمت  2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے  ہو گئی ہے۔

اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 36 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2623 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll