پی ٹی آئی کے جلسوں کےلئے دائر توہین عدالت کیس ، آئی جی پختونخوا اور ڈی سی مانسہرہ کو نوٹس جاری
کمپاونڈ میں جلسہ کرنا چاہتے تھے پھر اجازت کیوں نہیں دی، پشاور ہائی کورٹ


پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے جلسوں کےلئے دائر توہین عدالت کیس پر آئی جی پختونخوا اور ڈی سی مانسہرہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
پاکستان تحریک انصاف کو ورکرز کنونشن اور جلسوں کے لیے اجازت نہ دیے جانے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے آئی آجی پولیس خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
دوران سماعت وکیلِ درخواست گزار شاہ فیصل ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے مانسہرہ میں ورکرز کنونشن کے لیے انتظامیہ کو درخواست دی لیکن عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی کو مانسہرہ میں ورکرز کنونشن کی اجازت نہیں دی گئی۔
اے اے جی دانیال چمکنی نے عدالت کو بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے ڈی پی او کوتصدیق کے لیے درخواست بھیجی اور ڈی پی او نے اجازت نہیں دی، جس پر جسٹس اعجاز انور نے ریمارکس دیے کہ یہ تو سڑک پر جلسہ نہیں کررہے تھے، کمپاونڈ میں جلسہ کرنا چاہتے تھے پھر اجازت کیوں نہیں دی۔ عدالت نے اجازت دی تھی کہ یہ اگر بند جگہ میں کنونشن، جلسہ کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔
عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 5 نومبر کو کنونشن تھا اور 30 اکتوبر کو ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی کہ اجازت دی جائے۔ انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی۔ رات کو اسٹیج گرایا اور کرسیاں بھی لے گئے۔
عدالت نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 5 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک منٹ قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل






