رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13ہزار تین سو 66 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب


سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان نے کہنا ہے کہ گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 153 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی،رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 13ہزار تین سو 66 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔
رواں سال لاہور میں ڈینگی کے6 ہزار کنفرم مریض رپورٹ ہوئے،لاہور میں گزشتہ روز 74 نئے مریض سامنے آئے،رواں سال روالپنڈی میں ڈینگی کے کل 2 ہزار 593 مریض رپورٹ ہوئے،راولپنڈی میں گزشتہ روز 4 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 1 ہزار 375 مریض رپورٹ ہوئے،گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 22 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی، ملتان میں ڈینگی کے کل 1 ہزار 301 مریض رپورٹ ہوئے،ملتان میں گزشتہ روز 16 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.
علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 752 مریض رپورٹ ہوئے،فیصل آباد میں گزشتہ روز 18 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی.گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شیخوپورہ میں ڈینگی کے سات نئے مریض سامنے آئے،
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران نارووال، اوکاڑہ اور وہاڑی میں ڈینگی کے دو دو نئے مریض سامنے آئے،قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، مظفرگڑھ، سیالکوٹ اور خانیوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 134 مریض زیر علاج ہیں۔
علی جان خان کا مزید کہنا ہے کہ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 88 مریض زیر علاج ہیں۔ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈینگی بخار کے علاج ، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 12 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 13 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 7 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 9 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 7 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل






