Advertisement
علاقائی

پنجاب کے 17شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ ڈی آئی سی تھری کی باضابطہ منظوری

گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا اور شیخوپورہ میں پہلے فیز میں سیف سٹی پراجیکٹ قائم ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Dec 19th 2023, 12:06 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کے 17شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ ڈی آئی سی تھری کی باضابطہ منظوری

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا 33 واں اجلاس، 17شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹ ڈی آئی سی تھری کی باضابطہ منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا اور شیخوپورہ میں پہلے فیز میں سیف سٹی پراجیکٹ قائم ہوگا اور4 شہرو ں میں 831 کیمرے لگائے جائیں گے۔

اٹک،جھنگ، ساہیوال، بہاولپوراور رحیم یار خان میں دوسرے فیز میں 1234کیمرے لگائے جائیں گے۔جہلم،مری، میانوالی، مظفر گڑھ اور دیگر شہرو ں میں تیسرے فیز میں 500 سے زائد کیمرے لگائے جائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دیگر شہرو ں میں بھی سیف سٹی اتھارٹی کے قیام کا جائزہ لیا گیا ۔انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری داخلہ، سی سی پی اواور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement