اس سے منسلک 106 کیسز ہسپتال میں داخل ہونے کے سامنے آئے


ٹوکیو: جاپان میں کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے غذائی سپلیمنٹس کے استعمال سے 2افراد ہلاک اور 106 ہسپتال میں داخل ہو گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جاپان حکومت نے بدھ کو بتایا کہ کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے غذائی سپلیمنٹس کے استعمال کے باعث 2افراد ہلاک اور 100سے زائد ہسپتال داخل ہو گئے۔
حکام صارفین کی جانب سے گردوں میں تکلیف کی شکایات کے بعد جاپانی دوا ساز کمپنی کوبایشی فارماسیوٹیکل کی جانب سے گولیاں واپس منگوانے کے بعد تحقیقات کر رہے ہیں۔ کمپنی نے تین سپلیمنٹ برانڈز ’’بینی کوجی کولیسٹ ہیلپ‘‘ اوردیگر 2 پروڈکٹس کو واپس منگوا لیا ہے جن میں سرخ خمیری چاول یا ’’بینی کوجی‘‘ نامی جزو ہوتا ہے۔
طبی مطالعات میں سرخ خمیری چاول کو ہائی کولیسٹرول کو کم کرنے کے لیے سٹیٹنزکے متبادل کے طور پر بیان کیا گیا ہے لیکن اس کے کیمیائی اجزا سے اعضا کو نقصان کے خطرے سے بھی خبردار کیا گیا ہے۔ حکومت کے اعلیٰ ترجمان یوشیماسا حیاشی نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مشتبہ اموات کی تعداد 2 ہو گئی ہے جبکہ ممکنہ طور پر اس سے منسلک 106 کیسز ہسپتال میں داخل ہونے کے سامنے آئے۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل






