جی این این سوشل

کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ٹی 20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈیز ایونٹ سے باہر، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں جنوبی افریقہ ویسٹ انڈیز کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔

میزبان ویسٹ انڈیز  نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا تھا۔میچ بارش کے باعث روکا گیا جس کے بعد جنوبی افریقا کا ہدف 136 سے 123 ہوگیا جو کے17 اوورز میں مکمل کرنا تھا۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ 2 کے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی افریقا کی دعوت پر ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے،ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز 52 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ کائل میئرز نے 35،  آندرے رسل نے 15 رنز بنائے۔

 شائے ہوپ صفر، نکولس پورن اور کپتان پاوول ایک، ایک ، عقیل حسین 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ الزاری جوزف 11 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،جنوبی افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، یانسن، مارکرم، مہاراج اور رباڈا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 واضح رہے کہ گروپ 2 سے انگلینڈ نے امریکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ آج اس میچ کے بعد ہوجائے گا۔

تجارت

یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

فنانس بل 2024 میں ترمیم کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 10 روپے بڑھانے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا  امکان

یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں اضافے کا امکان ، فنانس بل 2024 میں ترمیم کے بعد پٹرولیم مصنوعات پر لیوی 10 روپے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

پٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے عائد لیوی 60 روپے فی لیٹر ہے۔ ترمیمی فنانس بل 2024 میں پٹرولیم اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔

ہائی آکٹین پر 70 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل پر 50 روپے فی لیٹر، جبکہ ایک ٹن گیسولین پر 50 روپے لیوی عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔ 

حالیہ جاری ترمیم شدہ اعداد و شمار کے بعد آئندہ دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 7.54 روپے کے اضافے کا امکان ہے۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان کی ضمانت کے خلاف نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع

ملزم کوضمانت دیتے ہوئے عدالت نے حقائق کو نظر انداز کیا ، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس، عمران خان کی ضمانت کے خلاف نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،نیب نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عمران خان کو ضمانت دینے کے فیصلےکے خلاف چئیرمین نیب نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 15 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظور کی تھی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزم کوضمانت دیتے ہوئے حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کا  فیصلہ قانون کی نظر میں درست نہیں۔ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 14 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے تحریری درخواست جمع کروانے کے باوجود اجازت نہ مل سکی

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے پر ایڈوکیٹ شعیب شاہین نے انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو جلسے کیلئے تحریری درخواست جمع کروانے کے باوجود اجازت نہ مل سکی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )جلسے کیلئے تحریری درخواست جمع کروانے کے باوجود اجازت نہ مل سکی۔   

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 6 جولائی کو  ترنول کے مقام پر جلسے کرنے کیلئےتحریری درخواست جمع کروانے کے باجود تاحال جلسے کی اجازت نا ملی،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر این او سی بھی جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے پر ایڈوکیٹ شعیب شاہین نے انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ 

نوٹس میں شعیب شاہین نے لکھا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ، میرے کلائنٹ عامر مسعود مغل کو  انتظامیہ کی جانب سے اجازت کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، نوٹس مین مزید لکھا گیا ہے کہ میرے کلائنٹ نے جلسے کے لیے انتظامات کرنا ہے این او سی جاری کیا جائے۔

عامر مغل کا کہنا ہے کہ ہم نے انتظامیہ کو 4 مقامات کے نام تجویز کیے تھے اور ڈی سی صاحب کے ساتھ ترنول کے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll