سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی کا مظہر ہے، ہفتہ وار بریفنگ


لاہور: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دوسرے ممالک پاکستان کے داخلی معاملات پر تبصرے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے اندرونی مسائل کو خود حل کرنے کے قابل ہے اور کسی سیاسی جماعت پر پابندی اس کا اپنا داخلی معاملہ ہے۔
انہوں نے یہ بات پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے امریکہ کے ردعمل پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کے جوڈیشل سسٹم کی مضبوطی کا مظہر ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے افغانستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بنوں چھاؤنی پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے کے بارے میں اپنے شدید تحفظات افغان عبوری حکومت کو پہنچا دئیے ہیں۔ انہوں نے طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف موثر اور فوری کارروائی کرے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ ہشت گرد گروپس اور حملہ آوروں کے خلاف انٹیلی جنس شیئر کی ہے اور گزشتہ کئی ماہ سے اس معاملے پر افغانستان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ملالہ یوسفزئی کے اس بیان پر بھی ردعمل دیا جس میں انہوں نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امیگریشن قوانین واضح ہیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان 44,000 افغان شہریوں کو تیسری ملک جانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے 9 محرم کو مسقط میں امام بارگاہ علی ابن ابی طالب پر حملے کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گردی کا ایک بہیمانہ واقعہ ہے اور پاکستان اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس مہاجر کیمپ پر حملے میں 19 فلسطینیوں کی شہادت اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے بریفنگ کے دوران سری نگر میں محرم کے جلوس کے شرکاء کی گرفتاریوں کی بھی مذمت کی اور گرفتار عزاداروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ترکمانستان کے وزیر خارجہ رشید میرادوف جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 20 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 19 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 16 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago






