جی این این سوشل

علاقائی

سندھ میں مفرور اساتذہ کیخلاف کریک ڈاؤن، نوکریوں سے برطرفی کا فیصلہ

سندھ کے سرکاری سکولوں میں تعینات مفرور اساتذہ کیخلاف محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کا آغاز کردیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ میں مفرور اساتذہ کیخلاف کریک ڈاؤن، نوکریوں سے برطرفی کا فیصلہ
سندھ میں مفرور اساتذہ کیخلاف کریک ڈاؤن، نوکریوں سے برطرفی کا فیصلہ

کراچی: سندھ کے سرکاری سکولوں میں تعینات مفرور اساتذہ کیخلاف محکمہ تعلیم نے سخت کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے ان اساتذہ کو نوکری سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو سالوں سے فرائض انجام دینے کے بجائے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق مفرور اساتذہ کی حتمی فہرست تیار کی جارہی ہے اور تمام ڈسٹرکٹ اور متعلقہ تعلیمی افسران کو دو روز کے اندر اندر حتمی ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے محکمہ تعلیم کو بیرون ملک مقیم اساتذہ کا ڈیٹا فراہم کیا تھا۔ یہ اساتذہ سالوں سے جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹس جمع کروا کر گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے تھے۔

محکمہ تعلیم کے مانیٹرنگ سیل اور ایف آئی اے کی مشترکہ کوششوں سے مفرور اساتذہ کا پتہ لگایا گیا ہے۔ ان اساتذہ کو بارہ بار وارننگ دینے کے باوجود متعلقہ افسران سے رابطہ نہیں کیا۔

اساتذہ کی یونین نے اس فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے تعلیمی نظام مزید بگڑے گا۔ یونین کے مطابق کچھ اساتذہ بیماری کی وجہ سے کام پر نہیں آسکتے اور انہیں برطرف کرنا انصاف کے خلاف ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ اس کارروائی سے تعلیمی نظام میں بہتری آئے گی اور طلبہ کو بہتر تعلیم مل سکے گی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بے گناہ اساتذہ کو نقصان نہ پہنچے۔

پاکستان

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

یوٹیلیٹی اسٹورز کو آئی ایم ایف کی ہدایات پر بند کیا جا رہا ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر  وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کے بعد وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ستمبر کو جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے یوٹیلٹی اسٹورز ایسوسی ایشن درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار مزمل رفیق کی جانب سے آصف شہزاد ساہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار عرصہ 10 سال سے یوٹیلیٹی اسٹور کا ملازم ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے جو 2 ارب روپے منافع کما رہا ہے اور سالانہ 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو آئی ایم ایف کی ہدایات پر بند کیا جا رہا ہے، عدالت حکومت کے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کے مراسلے کو غیر قانونی قرار دے، درخواست کے حتمی فیصلے تک حکومت کے یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کے اقدام پر حکم امتناع جاری کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

حملہ آور ناراض لوگ نہیں بلکہ ریاستی دہشت گرد ہیں ، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے اپنا ہیڈ کوارٹرز افغانستان میں رکھا ہوا ہے، جن لوگوں کو چھوڑا گیا یہ وہی لوگ ہیں جو دہشت گردی کررہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حملہ آور ناراض لوگ نہیں بلکہ ریاستی دہشت گرد ہیں ، وزیر داخلہ

لاہور: وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ حملہ آور ناراض لوگ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جو لوگ ناراض ہیں ان کو منائیں گے دہشت گردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی، دہشدت گردی میں ٹی ٹی پی سمیت کچھ اور قوتیں بھی ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی نے اپنا ہیڈ کوارٹرز افغانستان میں رکھا ہوا ہے، جن لوگوں کو چھوڑا گیا یہ وہی لوگ ہیں جو دہشت گردی کررہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمٰن کا تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

تاجروں کی کل 28 اگست کو ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں، سربراہ جے یو آئی (ف)

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمٰن کا  تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکسوں نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔تاجروں کی کل 28 اگست کو ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے، جے یو آئی بزنس فورمز بھرپور حصہ لے کر پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔

یاد رہے کہ تاجر برادری نے بھاری ٹیکسز، مہنگی بجلی اور تاجر دوست اسکیم کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll