جی این این سوشل

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید 27 کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 19، لاہور اور چکوال سے 2، 2 جبکہ بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ اور منڈی بہاءالدین سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے وار برقرار، مزید 27 کیسز رپورٹ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں 81 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد رواں سال اب تک ڈینگی کے 447 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی سے 19، لاہور اور چکوال سے 2، 2 جبکہ بہاولپور، ملتان، مظفرگڑھ اور منڈی بہاءالدین سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا بیٹا گرفتار، پولیس کی شرکاء کووارننگ

ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا اور تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کا بیٹا گرفتار، پولیس کی شرکاء کووارننگ

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا اور تھانہ سنگجانی منتقل کر دیا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جا رہے تھے جب انہیں حراست میں لیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ میاں محمود الرشید خود پہلے ہی کیمپ جیل میں قید ہیں۔

خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں تحریک انصاف کا ایک بڑا جلسہ منعقد ہونا ہے جس کے لیے انتظامیہ نے 40 شرائط کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ 

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جلسے کے شرکاء کو وارننگ دیدی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جلسے میں شرکت کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے روٹ متعین کردیے گئے ہیں، متعین روٹس کے علاوہ پیدل، موٹر سائیکلوں یا گاڑی پر جلسہ گاہ کی طرف سفر منع ہے اور اس کی قانوناً اجازت نہیں ہوگی۔

متعین کردہ راستوں کی خلاف ورزی پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن اجتماع کا قانون بن چکا ہے جو کہ نافذالعمل بھی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ

دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے متعلق گفتگو ہوئی۔

نائب امیر جماعت لیاقت بلوچ نے بتایا کہ مذاکرات معاہدے پر عملدرآمد بارے آگاہی دینے کے لیے وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ پر مشتمل 2 رکنی حکومتی وفد منصورہ آئیں گے اور طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کی پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔ جماعت اسلامی حکومت کے ساتھ معاہدے پر مکمل عمل درآمد چاہتی ہے.

نائب امیر جماعت نے مزید کہا کہ آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی، بجلی بلوں پر کیپیسٹی چارجز کا خاتمہ اور بجلی کے ٹیرف میں کمی ہمارے مطالبات ہیں جبکہ سرکاری ملازمین پر ٹیکسز میں کمی چاہتے ہیں۔  وفاقی حکومت انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرے، جس پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے طلبہ کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی متوقع

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی متوقع

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 ستمبر سے تقریبا 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 81 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 76 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آ گئی جب کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 88.5 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر تقریباً 83 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

موجودہ پندرہ دن کے دوران پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر درآمدی پریمیم عام طور پر 8.5 اور 5 ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا، دوسری جانب ایکسچینج ریٹ بھی مستحکم رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 5 ڈالر فی بیرل کی کمی آئی ہے، ایکسچینج ریٹ کے حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرح کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 10 سے 11 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

حکومت نے مالیاتی بل میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد 70 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی ہے تاکہ اگلے مالی سال میں 12 کھرب 8 ارب روپے جمع کیے جا سکیں، جو پچھلے مالی سال میں 10 کھرب 19 ارب روپے کی وصولی کے مقابلے میں تقریباً 150 ارب روپے زیادہ ہے، جبکہ بجٹ کا ہدف 869 ارب روپے تھا۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو حکومت نے ماہ کے پہلے دو ہفتوں کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 1 روپے 86 پیسے اور 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll