کرم کشیدگی، 20 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان کا قافلہ سیکیورٹی حصا ر میں بگن کے لیے روانہ
ٹل پارہ چنار شاہراہ پر فرنٹیئر کور اور پولیس تعینات ہے، روڈ پر سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ بھی جاری ہے،حکام
ہنگو: ضلع کرم کے علاقے بگن کے لیے امدادی قافلہ ٹل سے روانہ ہو گیا،حکام کے مطابق قافلہ 20 گاڑیوں پر مشتمل ہے جس کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکار بھی ہمراہ ہیں۔
صوبائی حکام کے مطابق قافلے کی گاڑیوں میں اشیائے خورونوش سمیت دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔
ایف ڈی ایم اے حکام کے مطابق بگن کیلئے ایف ڈی ایم اے کی 20گاڑیاں امدادی سامان لے کر روانہ ہو گئی ہیں، بگن متاثرین کے لیے ٹینٹ، گرم کمبل، کچن سیٹ سمیت مختلف قسم کی اشیاء شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حکومت اور علاقہ عمائدین کے مابین مذاکرات کامیاب ہوئے تھے جس کے بعد قافلے کو روانہ کرنے کی اجازت گزشتہ شب دی گئی ۔
ذرائع کے مطابق ٹل سے بگن کے لیے 10 ٹرک سامان روانہ ہوا اور پارہ چنار کے لیے 12 گاڑیاں روانہ ہوئیں، ٹل پارہ چنار شاہراہ پر فرنٹیئر کور اور پولیس تعینات ہے، روڈ پر سکیورٹی فورسز کی پٹرولنگ بھی جاری ہے۔
دوسری جانب بدھ کو صبح کے اوقات میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ امن معاہدے کے پانچ روز گزرنے کے باوجود پارا چنار کے لیے سامان کے قافلے تاحال روانہ نہیں ہوسکے ہیں اور ٹل کینٹ کمپاؤنڈ میں 29 سامان سے لدے ٹرک موجود ہیں، جبکہ 51 ٹرک واپس پشاور جا چکے ہیں۔
عطاتارڑ نے علی امین گنڈا پور کے بیان پر رد عمل دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
پیپلز پارٹی کا ن لیگ کیخلاف پنجاب میں سیاسی دباؤ بڑھانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل
وزارت مذہبی امور کی خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی جائیں گیں
- ایک گھنٹہ قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں ایک کروڑ 37 لاکھ لڑکیاں تعلیم کے زیور سے ناآشنا
- 3 گھنٹے قبل
چیمپئنز ٹرافی کے لیے آئی سی سی وفد کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ
- 3 گھنٹے قبل
ٹھٹھہ: حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی،4 افراد جاں بحق
- 2 گھنٹے قبل
آڈیو لیک کیس میں بڑی پیشرفت : علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار
- 4 گھنٹے قبل
اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری
- 3 گھنٹے قبل
نوجوانوں نے لائیو اسٹاک اسکیم کا بھر پور خیر مقدم کیا، وزیر اعلی پنجاب
- 3 گھنٹے قبل
صومالین سفیر کی صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے ملاقات
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، ہمیں اپنی شناخت برقرار رکھنی ہے ، وفاقی وزیر تعلیم
- ایک گھنٹہ قبل