وزیراعلیٰ مریم نوازنے دیگر صوبوں کے طلبہ کیلیے ہونہار اسکالرشپ کی منظوری دے دی
پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دیا گیا ،اجلاس


لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے ہونہار اسکالر شپ کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت ہونے والے اجلاس ہوا ، جس میں پنجاب میں طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ کی تعداد بڑھا کر ایک لاکھ 10 ہزار کر دیا گیا ،اس کے علاوہمریم نواز شریف نے ہونہار اسکالرشپ اسکیم کے طلبہ کے لیے خصوصی ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت کی۔
دوران اجلاس مریم نواز نے دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی ہونہار اسکالر شپ اسکیم کی منظوری دی۔ دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے بھی پنجاب کی طرح اہلیت کا یکساں معیار مقرر کیا گیا ہے۔
پنجاب میں لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لیے کم از کم 65 فیصد اہلیت مقرر کی گئی۔
دوران اجلاس مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہونہاراسکالرشپ اور لیپ ٹاپ ہر بچے کا حق اور حکومت کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیم اور یوتھ قوم کی حقیقی انویسٹمنٹ ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے ہر بچے کو لیپ ٹاپ ملے،لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپ دیگر صوبوں کے طلبہ کا بھی حق ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر صوبوں کے طلبہ بھی ہمارے بچے ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ میرٹ پر آنے والا ہر بچہ اچھے کالج میں اپلائی کرے فیس ہم دیں گے۔ ماں کی طرح سوچتی ہوں ہربچے کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں۔
ہونہار اسکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبا کے لیے مقرر کیا جائے گا۔ طلبا کے لیے کسی بھی اسکیم میں فنڈز کی فراہمی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب میں ایک روزہ وی سی کانفرنس اور ٹیک ایکسپوکی منظوری بھی دی گئی۔

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago






