گزشتہ روز جارجینانے رونالڈو کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کی انگلی میں بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے


9 سال کے طویل سفرِ محبت کے بعد دنیا کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے آخرکار اپنی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز سے منگنی کرلی۔
گزشتہ روز 31 سالہ جارجینا روڈریگز نے 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کا ہاتھ رونالڈو کے ہاتھ پر رکھا ہوا ہے اور ان کی انگلی میں بڑی سی ہیرے کی انگوٹھی نمایاں ہے۔
جارجینا روڈریگز نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ہاں، وہ مانتی ہیں، اس زندگی میں بھی اور اپنی تمام زندگیوں میں بھی۔ یہ جوڑا 2016 میں میڈرڈ کے گچی اسٹور میں ملاقات کے بعد سے ساتھ ہے، جہاں جارجینا ملازمت کررہی تھیں۔
دونوں کی دو بیٹیاں ہیں، جب کہ روڈریگز رونالڈو کے دیگر تین بچوں کی پرورش میں بھی مدد کررہی ہیں، 2022 میں دونوں کے نوزائیدہ جڑواں بچوں میں سے ایک لڑکے کا انتقال ہوگیا تھا۔
View this post on Instagram
جارجینا روڈریگز کی منگنی کی انگوٹھی ایک دلکش اوول کٹ ہیرے پر مشتمل ہے جو ایک نفیس بینڈ پر جڑی ہوئی ہے۔ ہسپانوی میڈیا کے مطابق جیولری ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ پتھر 10 سے 15 کیرٹ وزنی ہے اور اس کی مالیت 10 سے 50 لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔
بعض جیولری ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ انگوٹھی 25 سے 30 کیرٹ وزنی ہے، جب کہ مختلف ذرائع نے اس کی قیمت 20 لاکھ سے 50 لاکھ ڈالر کے درمیان بتائی ہے، جو اس کی شفافیت اور ڈیزائن پر منحصر ہے۔
ریال میڈرڈ اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق اسٹار اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کے لیے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں سعودی کلب کے ساتھ دو سال کی مدت میں 2027 کی گرمیوں تک کا معاہدہ بڑھایا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 9 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 2 دن قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- ایک دن قبل
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 2 دن قبل
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 2 دن قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- ایک دن قبل
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 2 دن قبل
امریکی پابندیوں، بحری ناکہ بندی سے ایرانی تجارت 35 فیصد سکڑ گئی، صدر مسعود پزشکیان
- ایک دن قبل

ملک میں سونا اچانک سستا، قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- ایک دن قبل





