بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،اوپنر بلے باز ابھیشک شرما اور تلک ورما 31،31 جب کہ شبمن گل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


دبئی: ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو عبرتناک شکست دے دی ،بھارت نے 128 رنز کا ہدف باآسانی 16 ویں اوورمیں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
بھارت کی جانب سے کپتان سوریا کمار یادیو 47 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،اوپنر بلے باز ابھیشک شرما اور تلک ورما 31،31 جب کہ شبمن گل 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے تینوں بیٹرز کو صائم ایوب نے اپنے شکار بنایا۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بناسکی، پاکستان کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گری، صائم ایوب پانڈیا کی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 6 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب محمد حارث جسپریت بمراہ کی گیند پر پانڈیا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 45 کے مجموعی سکور پر گری جب فخر زمان 17 رنز آؤٹ ہوگئے جبکہ 49 رنز کے مجموعے پر کپتان سلمان علی آغا بھی محض 3 رنز بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر ابیشیک شرما کو کیچ تھما بیٹھے۔
اس کے بعد آنے والے بلے باز حسن نواز بھی کریز پر کچھ دیر کے ہی مہمان ثابت ہوئے اور صرف 7 گیندوں پر 5 رنز بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے جبکہ محمد نواز بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔
83 رنز پر صاحبزادہ فرحان بھی ہمت ہار گئے اور کلدیپ یادیو کو وکٹ دے بیٹھے، انہوں نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 97 رنز پر گری جب فہیم اشرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کیخلاف پاکستان کی نویں وکٹ 111 رنز پرگری، سفیان مقیم 10رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس کے بعد شاہین آفریدی نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو سہارا دیا اور 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو 3 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے۔
ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے، بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں، پاکستان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں سمیٹی۔
بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی
- 5 hours ago

آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے
- 9 hours ago

شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 9 hours ago

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
- 5 hours ago

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ
- 11 hours ago

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا
- 7 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب
- 8 hours ago

اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس
- 12 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
- 10 hours ago

حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا
- 10 hours ago

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش
- 5 hours ago

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا
- 8 hours ago