لاہور: جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دونوں ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچوں کے بعد پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے مابین تین ٹونٹی میچوں کی سیریزکا دوسرامیچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا۔تاہم 10 کےمجموعی اسکو ر پر کپتان بابر اعظم 5 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،حیدر علی نے 10،حسین طلعت نے 3 رنز بنائے جبکہ افتخار احمد نے 20 رنز کی مزاحمت کی۔ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 41 گیندوں پر 51 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔انہوں نے 6چوکے اور بلند وبانگ چھکا بھی لگایا۔خوشدل شاہ 15 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز بغیر کھاتے کھولے کلین بولڈ ہوئے۔فہیم اشرف نے تیز رفتار اننگز کھیلی اور 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ عثمان قادر نے 4 رنز بنائے۔
اس طرح قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے پریٹوریس نے 17 رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ تبریز شمسی اور پھلکوایونے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعقب میں جنوبی افریقہ کی جانب سے مایوس کن آغاز کیا گیا اور 21 کے مجموعی اسکور پر شاہین آفریدی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی تاہم اس موقع پر ہینڈرکس اور وین بیلجون نے 77 رنز کی شاندار شراکت دار ی قائم کر کے میچ کا پانسہ اپنے حق میں کر لیا دونوں نے 42،42 رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ ملر 25 اور کپتان کلاسن 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور جنوبی افریقہ نے 145 رنز کا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر با آسانی16.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اور اس طرح جنوبی افریقہ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔قومی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 جبکہ محمد نواز اور عثمان قادر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔دونوں ٹیموں کے مابین فیصلہ کن معرکہ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
اس سے پہلے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 2-0 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

وفاقی کابینہ کی حج پالیسی 2026 کی منظوری، سرکاری کوٹہ 70 فیصد کر دیا گیا
- 15 hours ago

دہشتگردوں کو آبادیوں میں چھپنے نہیں دیں گے، گرینڈ جرگہ بلائیں گے: علی امین گنڈا پورا
- 14 hours ago

زائرین پر سفری پابندی: قائمہ کمیٹی نے وزیر داخلہ کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا
- 16 hours ago

چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایت
- 13 hours ago

بھارت کی جنگی تیاریوں کا جواب پاکستان کا نصر میزائل ہے ، سیکیورٹی حکام
- 15 hours ago

چیف جسٹس کی دعوت پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسلام آباد میں ملاقات سے انکار
- 10 hours ago

روس کا دنیا کے جدید ترین اور تباہ کن کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
- 7 minutes ago

امریکا اور بھارت کا مشترکہ خلائی مشن: نِسار سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا
- 10 hours ago

ہنزہ میں اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف احتجاج نویں روز بھی جاری، خنجراب بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل
- 10 hours ago

عمران خان کے بیٹے امریکا دورے کے بعد لندن واپسی ،رہائی کے لیے کانگریسی رہنماؤں سے ملاقاتیں
- 13 hours ago

پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ ہو گیا
- 11 minutes ago

امریکی صدرنے پاکستان کیساتھ تجارتی معاہدے کا اعلان کر دیا
- 7 hours ago