راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ،مجموعی تعداد 1177 ہوگئی
اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 جبکہ راولپنڈی میں 14 نئے ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے


راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 14 نئے ڈینگی مریض سامنے آ گئے ہیں، رواں سیزن میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1177 ہوگئی ہے۔مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 50 سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔
صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ رواں سیزن میں 18 ہزار سے زائد افراد کی اسکریننگ کی گئی،راولپنڈی میں تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال 59 لاکھ 39 ہزار 433 عمارتوں کا معائنہ کیا گیا، ایک لاکھ 89 ہزار 176 گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جبکہ 26 ہزار کے قریب مقامات کو ہاٹ اسپاٹ قرار دیا گیا۔
ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 630 مقدمات کا اندراج کیا گیا، ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1882 مقامات سیل کیے گئے، محکمہ صحت کے مطابق خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 11 لاکھ سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں انسدادِ ڈینگی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فیلڈ سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں،ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے 2,006 مقامات پر فوگنگ کارروائیاں کی گئیں۔
فیلڈ ٹیموں کی جانب سے مجموعی طور پر 41,709 مقامات پر انسپکشن مکمل کر لیا گیا ہے، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 31 نئے مریض رپورٹ ہوئے، دیہی علاقوں سے 16 اور شہری علاقوں سے 15 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔
شہر بھر کے مختلف اسپتالوں میں 61 مریض زیرِ علاج ہیں، لاروا کی نشاندہی کے دوران 402 مقامات پر پازیٹو جبکہ 3 پر نیگیٹو لاروا پایا گیا، انسدادِ ڈینگی سرگرمیوں کے دوران 1,009 گھروں میں اسپرے کیا گیا۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسدادِ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف مقامات سیل اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اسلام آباد کو ڈینگی فری بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہائی رسک ایریاز میں فوگنگ اور مانیٹرنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، ڈینگی کے خلاف مہم میں غفلت یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 5 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 2 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- 6 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 5 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- ایک دن قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- 6 گھنٹے قبل










.webp&w=3840&q=75)



.jpg&w=3840&q=75)