Advertisement
علاقائی

لاہور: نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی چھت سے کود کر مبینہ خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

طالبہ کی حاضری 90 فیصد سے زائد ہے جبکہ اس کی کارگردگی بھی دیگر طالب علموں سے بہتر ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کی صحت میں بہتری آ رہی ہے،رجسٹرار

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Jan 5th 2026, 4:09 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور: نجی یونیورسٹی میں طالبہ کی چھت سے کود کر مبینہ خودکشی کی کوشش، تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل

لاہور: (احسان اللہ اسحاق) صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے دوسری منزل سے کود کر خودکشی کی کوشش کی ہے جسے تشویشناک حالت میں اسپتال کےآئی سی یو یونٹ میں منتقل کردیا گیاہے۔ 

اس حوالے سے جنرل اسپتال میں تعینات اے ایم ایس (ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) ایمرجنسی ڈاکٹر محمد جعفر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 20 سالہ طالبہ کے تمام ٹیسٹ کروانے کے بعد انھیں آئی سی یو میں شفٹ کیا گیا ہے،انہوں نے بتایا کہ سرجنز، آرتھوپیڈک اوار نیور سرجنز سمیت ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی حالت کا جائزہ لے رہی ہے اور  جس سے ان کی حالت کافی حد تک مستحکم ہوئی یے ان کی سرجری کا منصوبہ بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد جعفر نے مزید بتایا کہ طالبہ کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاہم ان دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی ہیں، ان کی ریڑھ کی ہڈی اور پسلیاں بھی ٹوٹی ہیں۔ ان کے مطابق طالبہ کو کافی فریکچرز آئے ہیں اور سر میں بھی چوٹ آئی ہے۔

ڈائریکٹر ایمرجنسی یحییٰ سلطان نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اوپر سے گرنے کی وجہ سے طالبہ کے سر میں چوٹ آئی ہے اور چھاتی میں بائیں جانب ٹراما ہوا ہے جس کے لیے ٹیوب ڈالی گئی ہے۔

علاوہ ازاں طالبہ کی نگہداشت کیلئے پروفیسر جودت سلیم میڈیکل بورڈ کی سربراہی میں سپیشل بورڈ قائم کر دیا گیا ہےجبکہ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نےمیڈیکل بورڈ کے ارکان کو 24 گھنٹے میں رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

اب تک کی ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی عمر بیس برس اور اس کا تعلق ضلع شیخوپورہ کے قصبے نارنگ منڈی کے نواحی علاقے سے بتایا جاررہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی صبح 7 بجے کے قریب یونیورسٹی پہنچی اور کال سننے کے لیے دوسری منزل پر گئی وہاں سے پھر نیچے آکر گرین بیلٹ پر واک کی اس کے بعد دوبارہ دوسری منزل پر چلی گئی جہاں اس نے 10 بجے کے قریب کود کر خودکشی کی کوشش کی۔

واقعے کے بعد یونیورسٹی رجسڑار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبہ کی حاضری 90 فیصد سے زائد ہے جبکہ اس کی کارگردگی بھی دیگر طالب علموں سے بہتر ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کی صحت میں بہتری آ رہی ہے۔

علاوہ ازاں رجسٹرار کے دفترکی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کی تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں اور کلاسز آج اور کل کے دن آن لائن کلاسز ہونگی۔

جبکہ پولیس کی پولیس کی جانب سے  تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ طلبہ کا موبائل فون قبضے میں لے لیا ہے، موبائل فون اور دیگر شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ ایک ماہ کے دوان نجی یونیورسٹی میں پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے چند روز قبل اویس سلطان نامی لڑکے نے بھی کم حاضری ہونے کی بنا کر تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی تھی۔

Advertisement
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف

  • 9 گھنٹے قبل
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی

  • 6 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ

  • 2 دن قبل
بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان

  • 2 دن قبل
عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی نے حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات

  • 9 گھنٹے قبل
پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی

  • 4 گھنٹے قبل
پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

پنجاب: اسکولوں کے اوقات کار تبدیل، نیا شیڈول جاری

  • 2 دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement