جی این این سوشل

علاقائی

کوئٹہ : سرینا چوک کے پاس دھماکہ ،2 پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ کے زرغون روڈ پر پولیس وین کے قریب دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئٹہ : سرینا چوک کے پاس دھماکہ ،2 پولیس اہلکار شہید
کوئٹہ : سرینا چوک کے پاس دھماکہ ،2 پولیس اہلکار شہید

پولیس کے مطابق دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا اور دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید  اور 9افراد زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں میں 5 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھاکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظہر اکرام  کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوئٹہ دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعےکیا گیا۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے کہ قریب کھڑی موٹرسائیکل میں دھماکا ہوا۔دھماکے کے نتیجے میں پولیس کے 2 جوان شہید جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔ 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ زخمیوں کو سول اسپتال میں بہترین طبی امداد دی جارہی ہے، دھماکے کی تحقیقات شروع کردیں۔ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ تھریٹ تھی، اسی لئے ہم الرٹ ہیں۔

علاقائی

اسموگ :  پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا

سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاظری کو 50 فیصد کر دیاگیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ :  پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا

اسموگ کی شدت میں اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے مزید پابندیاں عائد کر دی۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ، لاہوراور ملتان میں یونیورسٹیز اور کالجز بند رہیں گے،یونیورسٹیز اور کالجز کو آن لائن کلاسز پر منتقل کردیا گیا، مری کے علاوہ تمام اضلاع کے سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے سموگ کے باعث لاہور اور ملتان میں مزید پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق طبی عملے اور پیرامیڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،پابندیوں کا اطلاق 16 سے 24 نومبرتک ہوگا۔

8بجے کے بعد ریسٹورنٹس مکمل بند رہیں گے، تمام فیصلوں کا اطلاق 16 نومبر سے شروع ہوگا تمام فیصلوں کا اطلاق 24 نومبر تک ہوگا،فارمیسز، ڈیپارٹمنٹل سٹورز، ڈیری شاپس، آٹا چکی،تندوروں کو استثنی ہوگا۔    

جبکہ صوبائی حکومت نے  لاہور اور ملتان میں تمام تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، قومی سطح کے تعمیراتی کاموں کی اجازت ہوگی،ہیوی ٹریفک کی لاہور اور ملتان میں داخلے پرمکمل پابندی ہوگی،اینٹوں کے بھٹے، فرنس انڈسٹری کے کام بھی پر بندش ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور ملتان میں ریسٹورنٹس میں صرف 4بجے تک کام کریں گے،ریسٹورنٹس کو 4سے 8بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

اس سے قبل اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحل کے پیش نظر پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ملازمین کی حاظری کو 50 فیصد کر دیا ہے،جبکہ انٹر ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کو بھی آن لائن منتقل کیا جائے گا۔ تمام سرکاری محکموں کو عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کردی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے تمام اداروں کو باضابطہ نوٹیفکیشن بھیج دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج سٹدنی میں کھیلا جائے گا

سڈنی: پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیا ن ٹی 20سیریز کا دوسرا میچ آج سڈنی میں کھیلا جا ئے گا۔

پاکستان ٹیم کے پاس سیریز بچانے کا آخری موقع ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا، قومی ٹیم برسبین سے سڈنی پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ پہلے ٹی 20  میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، آسٹریلیا کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق

شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔

 عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر  نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔

حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔ 

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش  ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll