جی این این سوشل

صحت

شہری مقررہ  وقت پرمیسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوزلگوائیں : این سی اوسی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی )  نے ہدایت کی ہے کہ  شہری  کورونا ویکسی نیشن کیلئےمقررہ وقت پوراہونے پر دوسری ڈوزمیسج کا انتظار کیے بنا لگواسکتے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہری مقررہ  وقت پرمیسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوزلگوائیں : این سی اوسی
شہری مقررہ  وقت پرمیسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوزلگوائیں : این سی اوسی

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی ) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جن  شہریوں  کی دوسری ڈوز کا مقر ر   وقت ہوچکا ہے وہ  ہفتے کے سات دنوں میں 1166 پر میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں ۔ این سی او سی  کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام  میں کہا گیاہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگوائی جاسکتی ہے ، اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز کے لیے مقرر ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کروانے والے افراد کی تعداد 6کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت  ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں  ، سائنو فام تین ہفتے کے بعد جبکہ سائنو ویک ، آسٹرازینکا چار ہفتے کے وقفے کے بعد لگو ائی جا سکتی ہے ۔ 

کچھ روز قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ  کہ ملک کے 24میں سے 20 بڑے شہروں میں 18 سال یا زائد عمر کی 40 فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کر لیا ہے، ملک بھر  میں کو رونا وائرس کے خلاف ویکسین لگوانے والے افراد کی یومیہ تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا ، ، کینسینو  اور فائزر بھی استعمال کی جارہی ہے۔  ملک بھر  میں40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن کا آغاز3 مئی سےہوا تھا ۔

 

 

 

پاکستان

چینی کمپنی نے داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا

مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کمپنی نے  داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر  بھی کام روک  دیا

داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول ورک معطل کر دیا ہے تاہم خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر چینی باشندے تاحال کام کر رہے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم میں 500 کے قریب چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں جبکہ مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو بشام میں شاہراہ قراقرم پر بارود سے بھری بس ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے پانچ چینی انجینئر ہلاک ہو گئے تھے۔

منصوبے پر کام کرنے والے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام روک دیا ہے اور مقامی عملے کو گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔اپر کوہستان ضلع میں 4 ہزار 320 میگاواٹ کے داسو ڈیم پر تقریباً 741 چینی اور 6 ہزار مقامی لوگ کام کر رہے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے بھی تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر میں 500 کے قریب چینی شہری مصروف ہیں تاہم ایف ڈبلیو او کا عملہ اس پر کام کر رہا ہے۔ 6 ہزار مقامی لوگ ڈیم پر کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند دنوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی جس کے نتیجے میں چینی کارکنوں کی واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پن بجلی کی پیداوار کے ذریعے 4 ہزار 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

مہمند ڈیم کے جنرل منیجر عاصم رؤف نے بتایا کہ مہمند ڈیم پر 250 چینی کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کام نہیں روکا۔ چینیوں نے منصوبے کے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وہ سائٹ پر کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 264.59 ریال، 22 قیراط ایک گرام 242.54 ریال اور 18 قیراط ایک گرام 198.45 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 231.52 ریال رہی۔

مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,222.59، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.328.43 اور 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 266,446 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات

وزیرداخلہ محسن نقوی کی شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والی چینی ٹیم سے ملاقات، محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے میں  اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات کی

ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll