جی این این سوشل

علاقائی

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15ستمبر تک بند رہیں گے

لاہور : صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے  اعلان کیا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15ستمبر تک بند رہیں گے
پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15ستمبر تک بند رہیں گے

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس  نے صوبے میں سکولوں کی بندش کے حوالے  سے  ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ  تعلیمی اداروں  کی بندش کا فیصلہ کرونا وباء کی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔  انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

گزشتہ روز کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عائد پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ  کیا گیا  تھا ۔   نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا  اعلان کیا تھا ۔ فیصلے کے مطابق  27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارےایک ہفتہ مزیدبندرہیں گے۔  

یاد  رہے کہ پنجاب میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے   کورونا پابندیوں کا اطلاق 6 سے 11 ستمبر تک کیلئے کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا کے پیش نظر پنجاب بھر کے بند سرکاری و نجی اسکولز کو 7جون سے ایس او پیز کے ساتھ دوبارہ کھولا گیا تھا۔ 

علاقائی

سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز

کراچی کے 6 اضلاع کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں 22 مختلف کٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز

سندھ بھر کے 18 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز ہو گیا، تمام اضلاع میں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا۔

کراچی کے 6 اضلاع کے علاوہ سندھ کے دیگر 12 اضلاع میں 22 مختلف کٹیگریز کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے، پولنگ کیلئے سامان کی ترسیل کے مرحلے سمیت تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

سکھر کی 2 نشستوں میں یونین کمیٹی نمبر6 کے وائس چئیرمین اور یوسی روہڑی کے چیئرمین کیلئے الیکشن ہوگا۔

نواب شاہ کی 4 نشستوں سکرنڈ کے حلقہ 4 میں وائس چیئرمین، وارڈ نمبر دو میں جنرل کونسلر، ایچ ایم خواجہ یونین کونسل 4 میں چیئرمین اور ممبر ضلع کونسل کا انتخاب ہوگا۔

گھوٹکی میں اوباڑو کی یونین کونسل کموں شہید کے چیئرمین کیلئے پولنگ ہوگی جبکہ حیدرآباد میں 5 نشستوں اور ٹنڈو محمد خان میں 2 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ٹنڈوالہیار کی یونین کوںسل لانڈھی کے وارڈ نمبر 2 پر جنرل کونسلر، لاڑکانہ میں رتودیرو کے وارڈ نمبر 2 میں جنرل کونسلر اور قمبرشہدادکوٹ میں یونین کونسل لاکھا میں جنرل کونسلر کی نشست پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔

مٹیاری ٹاؤن کمیٹی کے وارڈ 7، جیکب آباد میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 6 پر جنرل کونسلر، شکارپور یونین کونسل نمبر 5 میں چیئرمین جبکہ نوشہرو فیروز میں یونین کونسل نیوآباد میں چیئرمین اور کندھر میں کونسلر کی نشست پر پولنگ ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

اس دن کو منانے کامقصد شوگر کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانا اور اس مرض کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کامقصد شوگر کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانا اور اس مرض کی پیچیدگیوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کے24کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں جبکہ مجموعی طور پر مذکورہ عمر کی6 فیصد عالمی آبادی ذیابیطس کا شکار ہے۔1985 میں دنیا میں 3کروڑ افراد ذیابیطس کا شکار تھے جو 2000 میں 15کروڑ، 2003 میں 19 کروڑ 40 لاکھ ہوگئے تھے۔22سالوں میں شوگر کے مریضوں میں 21کروڑ سے زائد جبکہ گزشتہ 7 برسوں کے دوران 9 کروڑ 60لاکھ یعنی 64فیصد اضافہ ہوا،عالمی سطح پر سالانہ 38لاکھ (20سے 79 سال کے بالغ) افراد ذیابیطس اور اس سے ہونے والے امراض کے باعث ہلاک ہو رہے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق چائے میں چینی اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال ذیابیطس کے رجحان میں اضافہ کر رہا ہے، ذیابیطس وقت کے ساتھ ساتھ جسم کے بہت سے نظاموں خاص طور پر اعصاب اور خون کی شریانوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، متعدد صورتوں میں جانتے بوجھتے ہوئے بھی کوتاہی برتی جاتی ہے، یہ بیماری ہم سے مثبت تبدیلیوں کی متقاضی ہے۔

ایک تحقیق میں 20 سے 35 سال کی عمر کے 32 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ ان سب کے گلوکوز ٹیسٹ کیے گئے اور پھر انہیں ہلکی جاگنگ کرنے کی ہدایت کی گئی۔نتائج سے معلوم ہوا کہ 30 منٹ کی ایروبک ورزش سے فوری طور پر بلڈ گلوکوز کی سطح بہتر ہوتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے جس سے طویل المعیاد بنیادوں پر ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی  پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد

توشہ خانہ ٹو کیس،بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور  بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ 

عدالت نے بریت کی درخواستوں پر پہلے سے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 18 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 8 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll