جی این این سوشل

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اب تک سب سے زیادہ چھکے کس بلے باز نے لگائے؟

دبئی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سپر 12 کا طویل مرحلہ ختم ہو چکا ہے لیکن اس مرحلے میں سب سے زیادہ چھکے کس بلے باز نے لگائے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: اب تک سب سے زیادہ چھکے کس بلے باز نے لگائے؟
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا نام سنتے ہی ذہن میں چھکے اور چوکے آتے ہیں، سپر 12 مرحلے کے اختتام پر کس کھلاڑی نے کتنے چھکے لگائےاوران میں پاکستان کا کونسا کھلاڑی شامل ہے۔

جوس بٹلر 

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر اب تک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے  5 میچوں میں 13 چھکے لگائے ہیں۔

جارح مزاج بلے باز نے ان پانچ میچز میں 240 رنز اسکور کیے ہیں جن میں سری لنکا  کے خلاف ایک سنچری بھی شامل ہے۔

ڈیوڈ ویزا

نمیبیا کے آل راؤنڈر کھلاڑی ڈیوڈ ویزا اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ ویزا نے 8 میچز میں 11 چھکے لگائے ہیں جب کہ ان کے رنز کی مجموعی تعداد 227 ہے۔

چیرتھ اسالنکا

سری لنکن کرکٹر چیرتھ اسالنکا 6 میچز میں 9 چھکے لگاکر تیسرے نمبر پر ہیں،انہوں نے اس ٹورنامنٹ میں 231 رنز بنائے ہیں۔

خیال رہے کہ سری لنکا نے سپر 16کا مرحلہ بھی کھیلا تھا۔ 

ایڈن مارکرام

زیادہ چھکے لگانے والوں میں جنوبی افریقین بلےباز ایڈن مارکرام کا نمبر چوتھا ہے۔ انہوں نے اس ورلڈ کپ میں 9 چھکے لگائے ہیں اور مجموعی طور پر 5 میچز میں 162 رنز اسکور کیے۔ 

محمد رضوان

پاکستانی اوپنر محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں اب تک 5 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 8 چھکے لگائے۔ جاندار چھکے لگانے والے بلے باز محمد رضوان نے اب تک 214 رنز اسکور کیے ہیں۔

 

علاقائی

کراچی ائیرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ ، 3 غیر ملکی جاں بحق، 10 افراد زخمی

دھماکےکی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، ڈی آئی جی ایسٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ائیرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ ، 3 غیر ملکی جاں بحق، 10 افراد زخمی

کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب زوردار دھماکے سے 3 غیر ملکی جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اظفرمہیسر  نے کہا کہ دھماکےکی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، دھماکےمیں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکےکے بعد آگ لگنےسے نقصان ہوا ہے، جب تک فارنزک رپورٹ نہیں آتی مقامی پولیس کوئی بیان نہیں دےگی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار  دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، وہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اطلاعات ہیں دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی شہری سوار تھے، دھماکا غیرملکیوں کے گاڑی گزرنے کے بعد ہوا، اسے آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جا سکتا، سی سی ٹی وی اور دیگر ذرائع سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو فون کرکے ائیر پورٹ کی طرف آنے اور جانے والے راستے بحال رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کر کے رپورٹ دیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آئی جی پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میانوالی کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک

میانوالی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے 8 دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد میانوالی پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر چکے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وفاقی دارالحکومت میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی دارالحکومت  میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہے۔ 

حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll