جی این این سوشل

دنیا

بھارت اور سری لنکا میں  بارشوں نے تباہی مچا دی 

چنئی /کولمبو: بھارت اور سری لنکا میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچادی ہے ، اب تک مختلف حادثات میں 41 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بھارت اور سری لنکا میں  بارشوں نے تباہی مچا دی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت اور سری لنکا میں  موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور   مختلف حادثات میں مجموعی طور پر اب تک41 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے ۔

خراب موسم کے باعث تامل ناڈو میں اسکول اور کالج بند کردئیے گئے ہیں جبکہ ،ٹرین سروس بھی معطل ہے ۔ 

بھارتی  محکمہ موسمیات نے زیادہ متاثرہ علاقوں میں  درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ 

ایک ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث سری لنکا کے 25 اضلاع میں سے   نصف علاقے زیر آب آ چکے ہیں، جزیرے کے چائے اُگانے والے وسطی ہائی لینڈز اور اس کے آس پاس کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ 

موسلا دھار بارشوں سے اب تک 25 افراد ہلاک ہو ئے  ہیں، جن میں سے زیادہ تر ڈوب کر ہلاک ہو ئے ہیں جبکہ  لینڈ سلائیڈنگ سے پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔  سری لنکن حکام کے مطابق  آج  سے بارش میں کمی کا امکان ہے  ۔

پاکستان

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور

اسلام آباد : پاک فوج 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت  کے اجلاس کی سیکیورٹی کیلئے مامور کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کا مقصد شہریوں کے جان و مال کو شرپسندوں سے تحفظ فراہم کرنا بھی ہے، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اِس سلسلے میں پاک فوج کے دستوں کا اسلام آباد اور گرد و نواح کے علاقے میں گشت جاری ہے، کسی بھی شرپسند کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو طلب کیا جا سکتا ہے، اس آرٹیکل کے تحت فوج کے فرائض متعین کیے گئے ہیں، آرٹیکل 245 کے تحت فوج بلانے کے فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

 عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


 سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا ، 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی،10گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 197 روپے کا ہوگیا ۔ 

 عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2653 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ، چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز طلب

پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں رینجرز  طلب

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں رینجرز کو طلب کرلیا گیا ۔

تفصیلات  کے مطابق سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں امن و امان قائم کرنے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ اس وقت رینجرز کے دستے مال روڈ جی پی او چوک پر موجود ہیں اور اس کے علاوہ بھی کئی اہم پوائنٹس پر رینجرز اہلکار تعینات ہیں ۔


واضح رہے کہ پی ٹی آئی کار کنا ن مال روڈ پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران جی پی او چوک میں پولیس اہلکاروں اور مظاہر ین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس کے بعد 6 وکلاء سمیت سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ پولیس پارٹی مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج بھی کر رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll