نومبر 2020ء سے اب تک پیٹرولیم کی بین الاقوامی قیمتوں میں 166 فیصد اضافہ ہوا، شوکت ترین
اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو بڑھتی قیمتوں سے بچانے کے لئے سیلز ٹیکس اور لیوی سے مسلسل آمدنی کا خسارہ برداشت کررہی ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے ایک بیان میں کہا ہے کہ نومبر 2020ء سے اب تک پیٹرولیم کی بین الاقوامی قیمتوں میں 166 فیصد اضافہ ہوا، حکومت عوام کو بڑھتی قیمتوں سے بچانے کے لئے سیلز ٹیکس اور لیوی سے مسلسل آمدنی کا خسارہ برداشت کررہی ہے، صرف 2022ء میں اب تک حکومت کو اوسطاً 70 ارب روپے ماہانہ خسارہ اٹھانا پڑا۔
شوکت ترین نے کہا کہ مجموعی طور پر سیلز ٹیکس اور لیوی کی مد میں پورے سال میں 840 ارب روپے کا نقصان ہوا، پاکستان کی تاریخ میں کسی سیاسی حکومت نے ایک سال میں اس ریلیف کا ایک تہائی حصہ بھی عوام کو نہیں دیا، اس وقت بھی وزیر اعظم میرے ساتھ مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، وزیراعظم تنخواہوں میں حالیہ اضافے اور احساس راشن امداد کے باوجود بڑھتی قیمتوں کے اثرات ختم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ورلڈکپ 2027، 10 ٹیموں کی براہِ راست انٹری
- 2 days ago
ایک اور لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
- 15 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی پہلی قومی یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی کا اجرا کر دیا
- 15 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور اضافہ
- 2 days ago

نادرانے مشین متعارف کر وا دی، عوام کو کیا فائدہ ہو گیا؟
- 20 hours ago
حج 2027کے لیے درخواست اور پاسپورٹ سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
- 2 days ago
آئل ٹینکر پر حملہ، دو پاکستانیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
- 2 days ago
گوگل جیمنائی کے صارفین کی تعداد کتنی ہو گئی؟
- a day ago

پنجابی فلم ’’عشق بدمعاش‘‘ کا ٹریلر جاری
- 2 days ago

فیملی ڈرامہ ’’فرینڈز آف سیونٹیز‘‘ نے دھوم مچا دی
- 2 days ago
وزیراعظم کی کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ آڈٹ کرانے کی ہدایت
- 2 days ago
بالی وڈ اسٹارمادھوری ڈکشت 24 سال بعد ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی
- a day ago







