- Home
- News
سندھ میں کورونا ویکسینیشن کب شروع ہوگی ؟
کراچی : سندھ میں کورونا ویکسینیشن فروری کے پہلے ہفتے سےشروع ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلیں گئی، سندھ میں کورونا ویکسینیشن فروری کے پہلے ہفتے سےشروع ہوگی، پہلے مرحلے میں کراچی حیدرآباد اور بےنظیر آباد اضلاع میں کورونا ویکسین دی جائےگی۔سندھ کو آئندہ چند روز میں کورونا ویکسین کے82ہزار ڈوز موصول ہوجائیں گے۔
جی این این کے مطابق کورونا ویکسین لگانے کے لئے ویکسینیٹرز کی ٹریننگ کی گئی ہے، کراچی میں چار مقامات پر کورونا ویکسین سینٹرز بنائے جائیں گے، پہلے مرحلے میں صرف ہیلتھ کیئر اسٹاف کو کورونا ویکسین دی جائےگی، آئی سی یو,لیبارٹریز اور ایچ ڈی یو میں کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز کو ترجیح دی جائےگی۔
سندھ میں نجی وسرکاری اسپتالوں کے ڈیڑھ لاکھ سےزائد ہیلتھ کیئر اسٹاف کو رجسٹرڈ کیاگیاہے، سندھ حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے نادرا کےساتھ اشتراک کیا ہے، نادرا کی مدد سے ہر فرد کو خودکار نظام کے زریعے کورونا ویکسین سینٹر اور تاریخ کےبارے میں آگاہ کیاجائےگا۔
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 15 گھنٹے قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول کیا ہو گا؟
- 15 گھنٹے قبل
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 12 گھنٹے قبل
سال کا سب سے مختصر دن اور طویل رات کوکونسی ہے؟
- 14 گھنٹے قبل
9 مئی واقعات کے ماسٹر مائنڈ بانی پی ٹی آئی کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے،عطا تارڑ
- 13 گھنٹے قبل
مداراس رجسٹریشن بل: حکومت نے اتحاد تنظیم المدارس دینیہ کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے
- 14 گھنٹے قبل