جینیوا: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اب تک دنیا کے78 ممالک میں منکی پاکس کے18 ہزار کیسز کی تصدیق کی گئی ہے ، جن میں70 فیصد کا تعلق یورپ اور 25 فیصد کا تعلق امریکا سے ہے۔


ترکیہ ذرائع ابلاغ نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریوسس کے حوالے سے بتایا کہ دنیا بھر میں منکی پاکس کیسوں کی تعداد 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
انہوں نے ادارے کے جنیوا مرکز میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران منکی پاکس وائرس کے تازہ اعداد و شمار کے بارے میں بریفنگ دی۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 78 ممالک سے 18 ہزار کیسوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کیسزکے 70 فیصد کا تعلق یورپی علاقے اور 25 فیصد کا تعلق امریکی علاقے سے ہے۔
جنرل ٹیڈروس نے کہا ہے کہ مریضوں کی 10 فیصد تعداد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرہ ممالک اس خطرے کو سنجیدگی سے لینے اور اس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ضروری حفاظتی تدابیر اپنائیں۔
واضح رہے کہ منکی پاکس چیچک کی طرح ایک بیماری ہے لیکن اس کی شدت چیچک سے کم ہے ۔ منکی پاکس کے متاثرہ مریض کے جسم پر چھوٹے چھوٹے دانے نکل آتے ہیں ، اس کے علامات میں بخار، سردرد اور جسم میں تھکاوٹ ہونا شامل ہیں ۔
منکی پاکس جنگلی جانوروں خصوصا زمین کھودنے والے چوہوں اور لنگوروں میں پایا جاتا ہے اور اکثر ان سے انسانوں کو بھی منتقل ہو جاتا ہے۔

ہالی وڈ کے لیجنڈ اداکار اور فلم ساز رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 5 گھنٹے قبل

تربت سے کراچی جانے والی سیکیورٹی کمپنی کی گاڑی سے 22 کروڑ روپے کی ڈکیتی
- 4 گھنٹے قبل

بھارت جنگی شکست کی خفت مٹانے کیلئے کرکٹ میں اوچھے ہتھکنڈے اپنا رہا ہے ، عطا تارڑ
- 7 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی نے ہمیشہ ٹی ٹی پی کو خوش کیا ہے، وزیر مملکت برائے قانون
- 5 گھنٹے قبل
اسرائیلی فضائیہ کے حدیدہ بندرگاہ پر شدید حملے، 12 فضائی کارروائیاں
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش کا افغانستان کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف
- 4 گھنٹے قبل

پارلیمانی کمیٹیوں سے علیحدگی: پی ٹی آئی سینیٹرز نے استعفے دے دیے
- 5 گھنٹے قبل

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش
- 4 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی اے نے برطرفی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان کا ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا عندیہ
- 2 گھنٹے قبل

ایسی کونسی حادثاتی ایجادات ہیں جنہوں نے دنیا بدل ڈالی؟ پڑھیں اس بلاگ میں
- 5 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ نے ریٹائرڈ ججز کی بیواؤں کے لیے تا حیات سیکیورٹی کا فیصلہ واپس لے لیا
- 5 گھنٹے قبل