پاکستان
عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کیلئےبڑے فنڈ کی منظوری دیدی
عالمی بینک نے سیلاب متاثرین کیلئے ایک ارب 69 کروڑ ڈالر کی منظوری دیدی۔
عالمی بینک کے مطابق امداد سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی، پچاس کروڑ ڈالر انفرااسٹرکچر کی بحالی پر لگائے جائیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق 50 کروڑ ڈالر سندھ فلڈ ایمرجنسی ہاؤسنگ ری کنسٹرکشن کیلئے استعمال ہونگے، 29 کروڑ زراعت، 20 کروڑ ڈالر سوشل پروٹیکشن ڈلیوری سسٹم پراجیکٹ پر خرچ ہونگے۔
علاقائی
4 سالہ بی ڈی ایس ڈگری کا دورانیہ تبدیل کر دیا گیا
پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے پیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس ) ڈگری کا دورانیہ 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا۔
ترجمان پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کر دی گئی ہے ، جس میں پانچواں سال کلرک شپ کے طور پر شامل ہوگا، جس کے بعد ایک سال کی اسٹرکچرڈ ہاؤس جاب/فاؤنڈیشن ایئر/انٹرن شپ ہوگی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کونسل نے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
پاکستان
پیپلز پارٹی کے قیام کو 57 برس مکمل ،یوم تاسیس کی تقریب سے بلاول بھٹو خطاب کریں گے
57 سال قبل فوجی حکمراں ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کے بعد ذوالفقار علی بھٹوپیپلز پارٹی کی بنیادرکھی
پاکستان پیپلز پارٹی کو قائم ہوئے 57 برس بیت گئے، جیالے پارٹی کا یوم تاسیس آج جوش وجذبے سے منائیں گے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری تقریبات سے خطاب کریں گے۔
57 سال قبل فوجی حکمراں ایوب خان کی کابینہ سے مستعفی ہونے کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ترقی پسندوں سے مل کر پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی بنیاد رکھی، ذوالفقار علی بھٹو نے روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر مقبولیت حاصل کی اور پاکستان پیپلز پارٹی کو پورے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا، اس کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں وہ ملک کے وزیراعظم بنے، انہوں نے 1973 کا آئین بنایا اور پھر جنرل ضیاء الحق کے ہاتھوں تختہ دار پر لٹک گئے۔
ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد بینظیر بھٹو نے پارٹی کی کمان سنبھالی،اور جنرل ضیاء الحق کا مقابلہ کیا، وہ دو مرتبہ وزیراعظم بنیں،انہوں نے جنرل مشرف کی آمریت کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور پھر دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پائی،اس وقت پارٹی کی کمان بلاول بھٹو زرداری نے سنبھال رکھی ہے،صدر آصف علی زرداری نے ملک میں جمہوریت بحال کرائی اور اب مسلم لیگ ن کے ساتھ ملک مخلوط حکومت بنا رکھی ہے۔
پاکستان
پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی
مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہے
الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں کل ووٹر ز کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔
پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830، خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہے، مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے۔
اسی طرح بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے، خیبر پختونخواہ میں دو کروڑ 25 لاکھ سے زائد ووٹر رجسٹر ہیں، جبکہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 11 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
کھیل 2 دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور