Advertisement

روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑا فضائی حملہ،ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ تباہ

لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ نے اپنے متاثرہ طیارے کو رہائشی علاقوں سے دور لے جانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ بروقت باہر نکلنے میں ناکام رہے،یوکرین

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر جون 29 2025، 7:07 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
روس کا یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے بڑا فضائی حملہ،ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ  تباہ

ماسکو: روس نے یوکرین کے خلاف گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز اور میزائلوں سے اب تک کا سب سے بڑا فضائی حملہ کیا جسے روکنے کے دوران ایک یوکرینی ایف 16 طیارہ بھی تباہ ہوا۔ 
امریکی میڈیا نے یوکرینی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ روسی حملے میں 537 ڈرونز اور میزائلوں کا استعمال کیا گیا  جن میں سے 249 ڈرونز اور میزائلوں کو گرادیا گیا جبکہ دیگر ریڈار سے غائب ہوگئے۔
یوکرینی فوج کے مطابق روسی حملے میں متعدد شہروں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں سول انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
یوکرین کا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ روسی حملوں سے دفاع کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔

یوکرینی فضائیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ کرنل پائلٹ نے اپنے متاثرہ طیارے کو رہائشی علاقوں سے دور لے جانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ بروقت باہر نکلنے میں ناکام رہے۔
 یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے روسی حملے کے دوران 7 فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تاہم آخری ہدف کا نشانہ بنانے کے دوران طیارہ تباہ ہوا۔
 غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین نے گزشتہ سال امریکی ساختہ ایف 16 طیاروں کا استعمال کیا تھا جن میں سے اب تک 3 طیارے تباہ ہوچکے ہیں۔ یہ بات واضح نہیں ہے کہ یوکرین کے پاس اس وقت کل کتنے ایف 16 طیارے موجود ہیں۔

Advertisement
سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی

سیلابی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں ضمنی انتخابات ملتوی

  • 10 hours ago
سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ

سہ ملکی سیریز: پاکستان کا متحدہ عرب امارا ت کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ

  • 11 hours ago
"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

"پنک گیمز" میں پنجاب بھر سے تین ہزار سے زائد خواتین کھلاڑیوں کی شرکت متوقع

  • 11 hours ago
اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، پشاور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 9 hours ago
جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ہائی ملٹری کوآپریشن کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں شرکت

  • 13 hours ago
حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی

حکومت چینی بحران کی ذمہ دار ہے ، شاہد خاقان عباسی

  • 11 hours ago
پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم

پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، سی پیک سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی جہت ملی ہے،وزیر اعظم

  • 12 hours ago
خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا  ، عاطف اسلم

خدا کا شکر ہے کہ بھارت میں کام کرنے کا موقع ملا ، عاطف اسلم

  • 10 hours ago
خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب، 31 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

  • 9 hours ago
خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ

خیبرپختونخوا : رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران دہشت گردی کے 605 واقعات رپورٹ

  • 9 hours ago
پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے

پاک بحریہ کے تین کموڈورز ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پا گئے

  • 11 hours ago
کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس

کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس

  • 12 hours ago
Advertisement