Advertisement
تفریح

چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، مداحوں میں تشویش

ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی، جب کہ وہ فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر بھی فعال اور مقبول تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 21 days ago پر Aug 22nd 2025, 9:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل، مداحوں میں تشویش

کراچی سے تعلق رکھنے والے کم عمر اور مقبول چائلڈ کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا، جس پر ان کے لاکھوں مداحوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

طلحہ احمد بلدیہ ٹاؤن کراچی کے رہائشی ہیں اور تھیلیسیمیا جیسے مرض میں مبتلا ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر سادہ، سبق آموز اور مثبت ویڈیوز بنانے کی وجہ سے شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے جولائی 2024 میں سوشل میڈیا پر ویڈیوز بنانا شروع کی تھیں، جب کہ 2025 کے آغاز میں انہوں نے اس میدان میں باقاعدہ دلچسپی لینا شروع کی۔

ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی، جب کہ وہ فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک پر بھی فعال اور مقبول تھے۔ طلحہ کا مواد نہایت سادہ، تعلیمی اور غیر متنازعہ نوعیت کا ہوتا ہے۔

21 اگست کو طلحہ احمد نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بغیر کسی واضح وجہ کے معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام کی جانب سے موصول ہونے والا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں صرف پلیٹ فارم کے رولز کی خلاف ورزی کا ذکر تھا، مگر کسی مخصوص خلاف ورزی کی وضاحت نہیں کی گئی۔

ممکنہ طور پر طلحہ احمد کا اکاؤنٹ ان کی عمر کم ہونے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہو، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔ یاد رہے کہ انسٹاگرام پر 13 سال سے زائد عمر کے افراد کو اکاؤنٹ بنانے کی اجازت ہے، مگر 16 سال سے کم عمر صارفین کو کئی فیچرز تک محدود رسائی دی جاتی ہے۔

طلحہ نے نئی امید کے ساتھ انسٹاگرام پر واپسی کا عندیہ دیا ہے اور مداحوں سے صبر اور سپورٹ کی اپیل کی ہے۔

Advertisement
غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز

  • 8 گھنٹے قبل
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا

  • 12 گھنٹے قبل
کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟

  • 10 گھنٹے قبل
توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

  • 11 گھنٹے قبل
نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی

  • 12 گھنٹے قبل
برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

  • 7 گھنٹے قبل
چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ

  • 12 گھنٹے قبل
موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق

  • 9 گھنٹے قبل
مستونگ :  سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

  • 9 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ

  • 8 گھنٹے قبل
ایشیا کپ: پاکستان کی  عمان کو 93 رنز سے شکست

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست

  • 10 گھنٹے قبل
Advertisement