پاکستان میں انسداد پولیو پر سالانہ 25 کروڑ ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں


امریکا کی عالمی اداروں کوفنڈنگ میں کمی کی وجہ سے انسداد پولیو اقدامات پر منفی اثرات سامنے آنے لگے۔ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا۔
پاکستان کو گلوبل پولیو ایریڈیکیشن انیشی ایٹو جنیوا کے ذریعے فنڈنگ ملتی ہے، پاکستان میں انسداد پولیو پر سالانہ 25 کروڑ ڈالر خرچ کئے جاتے ہیں۔ 80 فیصد رقم یوایس ایڈ، یونیسف، ڈبلیو ایچ او، بل گیٹس جیسی تنظیمیں دیتی ہیں اس کے علاوہ پاکستان کے دوست ممالک بھی انسداد پولیو مہم میں حصہ لیتے ہیں۔
وزارت صحت نے عالمی فنڈنگ کم ہونے کے بعد انسداد پولیو کی نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ آئندہ سال سے انسداد پولیو مہم کو 5 دن کے بجائے 3 روز تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے ساتھ مہم سے جڑے ضلعی اور تحصیل سطح کے اسٹاف کی تعداد بھی کم کی جائے گی۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ پولیو فنڈنگ کم ہونے پر کوشش کریں گے ایک سال میں پولیو کا خاتمہ کریں، اگلے ایک سال میں ہمیں ہرحال میں ملک سے پولیو کو ختم کرنا ہوگا، انسداد پولیو کے لیے عالمی فنڈنگ بتدریج سکڑتی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس پولیو کے خاتمے کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں بچا، پاکستان کے معاشی حالات ایسے نہیں کہ یہ بوجھ اٹھا سکیں، اس موقع سے فائدہ اٹھا کر ہمیں اس بیماری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہے۔

اداکار ظفری خان، خوشبو اور ندا چودھری کی طویل عرصہ بعد ایک ساتھ پرفارمنس
- 12 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں مذاکرات کی کامیابی نے بھارت کے عزائم ناکام بنا دیے
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جنگ میں عظیم کامیابی ملی: وزیراعلیٰ پنجاب
- 8 گھنٹے قبل

شبلی فراز اور عمر ایوب نے ڈی سیٹ ہونے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا حکومت کا 9 مئی واقعے سے متعلق مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں 4.3 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں تشویش
- 5 گھنٹے قبل

شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈپریشن شدت اختیار کر گیا، طوفان کا نام ’شکتی‘ رکھ دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان دشمنی میں بھارتی فوج جانوروں پر بھی ظلم کرنے لگی
- 5 گھنٹے قبل

سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ،قیمتوں میں پھر ہزاروں روپے اضافہ
- 11 گھنٹے قبل

ترجمان پاک فوج نے بھارتی سکیورٹی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات پر سخت ردِعمل دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

حماس کے مثبت رد عمل کے بعد غزہ پر حملے اور قبضے کا منصوبہ روک دیا
- 10 گھنٹے قبل