دوبئی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل آج ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شیخ زاید اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں نے گروپ میچز میں 4،4 میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔ نیوزی لینڈ کو واحد شکست پاکستان کے خلاف ہوئی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان وہی جبکہ اسکواڈز میں بہت سے کھلاڑی بھی وہی ہیں جنہیں میگا ایونٹ کے میگا میچز کھیلنے کا تجربہ ہے ۔
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں جبکہ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کو آٹھ 8 وکٹوں سے ہرایا، اسی طرح اس نے سری لنکا کو 26 رنز کی شکست سے دوچار کیا تاہم اسے ساوتھ افریقہ کے خلاف 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت اور افغانستان کے خلاف آٹھ 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف 16 اور 52 رنز سے فتوحات کو سمیٹا تاہم پاکستان کے خلاف اسے 5 وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ 2010 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کر چکا ہے جبکہ 2016 میں اسے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے شکست دی تھی۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلاجائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں ناکامی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پر 45 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو راونڈز پر مشتمل ہے۔ راؤنڈ و ن کے کوالیفائرز میں آٹھ ٹیموں بشمول بنگلہ دیش، سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان بارہ میچ کھیلے گئے، جس میں ٹاپ چار ٹیمیں سپر 12 کے مرحلے میں پہنچی تھیں۔
اسی طرح راؤنڈ 2 کے سپر 12 کے مرحلے میں ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیاگیا، جس میں گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سائوتھ افریقہ،سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو شامل کیا گیا جبکہ گروپ بی میں پاکستان، نیوزی لینڈ، انڈیا، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ شامل تھیں۔
سپر 12 کے مرحلے میں مجموعی طور پر 30 میچ کھیلے گئے۔ ورلڈ کپ میں ابھی دو سیمی فائنلز اور ایک فائنل کھیلا جانا باقی ہے۔
سیمی فائنلز میں جیتنے والی ٹیموں کے درمیان اتوار 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 20 hours ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago




