دوبئی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ عالمی کپ کا پہلا سیمی فائنل آج ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں آج انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شیخ زاید اسٹیڈیم میں مدمقابل ہونگی ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔
دونوں ٹیموں نے گروپ میچز میں 4،4 میچ جیت کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا ۔ نیوزی لینڈ کو واحد شکست پاکستان کے خلاف ہوئی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان وہی جبکہ اسکواڈز میں بہت سے کھلاڑی بھی وہی ہیں جنہیں میگا ایونٹ کے میگا میچز کھیلنے کا تجربہ ہے ۔
انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں جبکہ بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کو آٹھ 8 وکٹوں سے ہرایا، اسی طرح اس نے سری لنکا کو 26 رنز کی شکست سے دوچار کیا تاہم اسے ساوتھ افریقہ کے خلاف 10 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت اور افغانستان کے خلاف آٹھ 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ اسکاٹ لینڈ اور نمیبیا کے خلاف 16 اور 52 رنز سے فتوحات کو سمیٹا تاہم پاکستان کے خلاف اسے 5 وکٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ انگلینڈ 2010 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اپنے نام کر چکا ہے جبکہ 2016 میں اسے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے شکست دی تھی۔
دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلاجائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہے جبکہ آسٹریلیا کو ایک میچ میں ناکامی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مجموعی طور پر 45 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ دو راونڈز پر مشتمل ہے۔ راؤنڈ و ن کے کوالیفائرز میں آٹھ ٹیموں بشمول بنگلہ دیش، سری لنکا، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، اسکاٹ لینڈ، نمیبیا، عمان اور پاپوا نیو گنی کے درمیان بارہ میچ کھیلے گئے، جس میں ٹاپ چار ٹیمیں سپر 12 کے مرحلے میں پہنچی تھیں۔
اسی طرح راؤنڈ 2 کے سپر 12 کے مرحلے میں ٹیموں کو دوگروپس میں تقسیم کیاگیا، جس میں گروپ اے میں انگلینڈ، آسٹریلیا، سائوتھ افریقہ،سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کو شامل کیا گیا جبکہ گروپ بی میں پاکستان، نیوزی لینڈ، انڈیا، افغانستان، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ شامل تھیں۔
سپر 12 کے مرحلے میں مجموعی طور پر 30 میچ کھیلے گئے۔ ورلڈ کپ میں ابھی دو سیمی فائنلز اور ایک فائنل کھیلا جانا باقی ہے۔
سیمی فائنلز میں جیتنے والی ٹیموں کے درمیان اتوار 14 نومبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

شہریوں کے لیے خوشخبری،سری لنکا نے پاکستان سمیت 40ممالک کے لیے ویزافیس ختم کر دی
- 3 گھنٹے قبل
معروف اداکارہ مریم نفیس کا سائے یا دھوئیں کی شکل میں جنات دیکھنے کا دعویٰ
- 26 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر کی قیمت میں بھی کمی
- 3 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات: سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کے ساتھ تعلقات ممکن نہیں، سعودی عرب کا دو ٹوک اعلان
- 2 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کی کویتی وزیر خارجہ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 34 منٹ قبل

شہریوں کے لیے اچھی خبر ،اگلے 3 ماہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کاامکان
- 44 منٹ قبل

کھلاڑیوں کو 36نان کھانے کی ضرورت نہیں ، فٹنس کیلئے کم کھانا کھائیں ، وسیم اکرم کا مشورہ
- 26 منٹ قبل

وزیر اعظم سے کرغزستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، تجارت اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل

امریکہ :نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 3 گھنٹے قبل

شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر،اہم کھلاڑی کا ایشیا کپ سے باہر ہونے کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی، خوراک کی فراہمی، اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل